عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد چھبیس لاکھ سینتیس ہزار سے بڑھ چکی ہے اور ایک لاکھ چوراسی ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جب کہ سات لاکھ سترہ ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔
یورپ پر کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور فرانس میں مزید پانچ سو چوالیس افراد کورونا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔
فرانس میں مرنے والوں کی تعداد اکیس ہزار تین سو چالیس ہو گئی ہے اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار کے قریب افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
اٹلی میں چار سو سینتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مرنے والوں تعداد پچیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اسپین میں چار سو پینتیس ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سات سو سے زائد ہوگئی ہے جب کہ دو لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
بیلجئیم میں ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار دو سو سے بڑھ گئی ہے، جرمنی میں پانچ ہزار ایک سو سے زائد افراد وائرس کی نذر ہو گئے ہیں۔
امریکا میں آٹھ لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور آج مزید دو ہزار تین سو اکتالیس افراد چل بسے ہیں۔
امریکہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد سینتالیس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک میں کورونا کے دو لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد کیسز ہیں اور بیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست نیو جرسی میں کیسز پچانوےہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک روز میں مزید پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اموات کی تعداد ایک سو 14 تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد بارہ ہزار سات سو 72 ہو گئی ہے اور اب تک ایک ہزار آٹھ سو بارہ افراد نے موذی وائرس کو شکست دی ہے ۔
برطانیہ میں کورونا سے ایک دن میں سات سو تریسٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مجموعی تعداد اٹھارہ ہزار ایک سو ہو گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد میں وائرس سے متاثر ہیں۔
اے وی پڑھو
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا