دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی مشروب ساز کمپنی کوکا کولا بھی کورونا وائرس کے وار سے متاثر ہوگئی

کورونا وائرس سے پہلے کمپنی کی تجارت میں 2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا

امریکی مشروب ساز کمپنی کوکا کولا بھی کورونا وائرس کے وار سے متاثر ہوگئی،،

کمپنی نے پیش گوئی کی ہے کہ ریستوران ، تھیٹر اور دیگر مقامات جو کمپنی کی آمدنی کا نصف حصہ پیش کرتے ہیں

عالمی وبا کی وجہ سے بند ہے۔ جس کی وجہ سے مشروب ساز کمپنی بھی متاثر ہوئی ہے،تاہم کورونا وائرس سے پہلے کمپنی کی تجارت میں 2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا،،

کمپنی کے مطابق اپریل کے آغاز سے عالمی سطح پر تجارتی حجم میں تقریبا 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والے وائرس نے تقریبا

تمام ممالک کو اپنی لپٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث کاروبار زندگی بلکل معطل ہے،،

عالمی وبا کے باعث ٹوکیو اولمپک گیمز بھی منسوخ ہوچکی ہیں جس کو کوکا کولا کمپنی نے

بھی سپانسر کر رکھا تھا، امریکی کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے وسط میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

About The Author