امریکی خام تیل کی مارکیٹ میں بدترین کریش ،107فیصد کی ناقابل یقین کمی رونما ہوگئی۔
اس سےقبل امریکی خام تیل کی مارکیٹ 91 فیصد کی تاریخی کمی کا شکار ہوئی تھی۔
خام تیل جو تیزی سے مفت فروخت کی جانب گامزن تھا اب اس کی قیمت منفی زون میں داخل ہوگئی ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی ڈیڑھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے، برینٹ خام تیل 26 ڈالر پر مستحکم ہے۔
آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق کینڈین خام تیل کی قیمت 1 ڈالر فی بیرل سے کم ہوگئی ہے، کینیڈا میں تیل کے کنویں بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
ایک طرف خام تیل کی قیمت تاریخ کی بدترین سطح پر آگئی ہے تو دوسری طرف عالمی گیس قیمت 6 فیصد اضافے سے 1 ڈالر 87 سینٹس پر موجود ہیں۔
امریکہ میں خام تیل کی قیمت ایک ڈالر سے بھی کم ہونے کے بعد صدر ڈونلڈٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سعودی عرب سے تیل درآمدات روکنے پر غور کر رہے ہیں۔
صدر نے کہا کہ امریکہ نے اپنےاسٹرٹیجک ذخائرمیں75ملین بیرل تیل کا اضافہ کردیا ہے اور تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کا مزید فائدہ اٹھایا جائے گا۔
خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ گراوٹ پرامریکی انتظامیہ نے مقامی کپمنیوں کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔ صدرڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں حکومت امریکی کمپنیوں کو ساڑھے سات کروڑ بیرل تیل ذخیرہ کرنے کی جگہ دے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ