نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیشی شہریوں نے لاک ڈاؤن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے

اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کو حکومت و انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا یے

بنگلہ دیشی شہریوں نے لاک ڈاؤن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے،،

مجمع پر پابندی کے باوجود ایک لاکھ افراد نے مذہبی رہنما کے جنازے میں شرکت کی

رپورٹ کے مطابق چٹاگانگ کے ایک مدرسے میں نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا تھا،

پولیس افسر کے مطابق وہ عالم دین کے اہل خانہ سے رابطے میں تھے، جنہیں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو جنازے میں آنے کے لیے راضی کیا گیا تھا

لیکن دیکھتے ہی دیکھتے نماز جنازہ کے مقام پر بہت بڑی تعداد میں لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے

جن کے آگے پولیس بےبس ہوگئی، مجمع پر پابندی کے باوجود ایک لاکھ افراد کے جمع ہونے پر

دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی حیرانی کا اظہار کیا،

تاہم انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کو حکومت و انتظامیہ کی نااہلی قرار دیا یے۔

About The Author