نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیوریج کے پانی سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے؟

سیورج کے پانی سے کیا کورونا وائرس کے پھیلنے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے؟؟ آسٹریلوی سائنسدانوں نے تحقیق شروع کردی

آسٹریلوی سائنسدانوں کے مطابق سیوریج میں کورونا وائرس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، لیکن تحقیق کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سیوریج کے پانی کو ٹیسٹ کرکے وائرس کے پھیلنے کا پیشگی اندازہ لگایا جا سکتا ہے یا نہیں۔ آسٹریلوی ریاست کوئینز لینڈ کے گندے پانی کے دو پلانٹس سے پانی نکال کر جب ٹیسٹ لیا گیا تو اس میں وائرس کے جینیاتی ذرات موجود تھے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے تجربات سے یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ وائرس کس طرح پھیلتا ہے اور اس کو کس طرح روکا جا سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر سیوریج کے تجزیے سے حکام پہلے سے ایسے مقامات کی نشان دہی کر لیں گے جہاں وبا کے پھوٹنے کے امکان ہو سکتا ہے۔ سیوریج کے پانی پر جاری اس تحقیق میں کوئینز لینڈ یونی ورسٹی کے ساتھ آسٹریلیا، ہالینڈ اور امریکہ بھی تعاون کر رہے ہیں جس کی آئندہ کچھ ہفتوں میں وسیع پیمانے پر تحقیق شروع ہو جائے گی۔

About The Author