مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن کا برطانیہ کے چار میگزینوں سے ناطہ توڑنے کا فیصلہ

شاہی جوڑے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سب کا مقصد تنقید سے بھاگنا نہیں بلکہ جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے

برطانوی شاہی خاندان اپنا ملک اور اپنے شاہی خاندان کو خیر آباد کہنے کے بعد شہزادہ ہیری اور میگھن نے برطانیہ کے چار میگزین سے بھی اپنا ناطہ  توڑنے کا فیصلہ کر لیا

برطانوی میڈیا کے مطابق ان میگزینوں  میں دی سن ، ڈیلی میل ، ڈیلی ایکسپریس اور ڈیلی میرر شامل ہیں ،،

برطانوی شاہی جوڑے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سب کا مقصد تنقید سے بھاگنا نہیں بلکہ جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔

فائنشل ٹائمز کے مطابق ان تمام جریدوں کو شاہی جوڑے کی کوئی تصاویر اور معلومات فراہم نہیں کی جائے گی بلکہ ساتھ ساتھ کسی میڈیا ایونٹ میں آنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی

%d bloggers like this: