سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والے سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔ سرمایہ کاری سمٹ 29 سے 31اکتوبرتک ریاض میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کا کہناہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 19ستمبر کو بھی وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کیا تھا۔ عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر جدہ پہنچے تھے۔
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی ذوالفقاربخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنرمکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا تھا۔
واضح رہے کہ عمران خان سعودی عرب سے ہی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو ئے تھے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ چوتھا دورہ سعودی عرب ہوگا۔ وہ اس سے قبل وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 3 بار سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ