نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس:اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے

دنیا بھر کی طرح پرتگال بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے

کورونا وائرس کے خلاف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکز کو سیکورٹی اداروں اور عوام کا زبردست خراج تحسین۔قومی ترانہ اور تالیاں بجا کر ان کے حوصلے بڑھائے گے

دنیا بھر کی طرح پرتگال بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق 687 اموات جبکہ 19685 افراد کورونا وائرس سے متاثرہ ہیں۔

پرتگال میں بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہے۔

لزبن کے سب سے بڑے ہسپتال سانتا ماریا کے باہر شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کرنے والےصف اول میں

کھڑے ہیلتھ ورکرز کو قومی سکیورٹی ادارے پی ایس پی’ ایس ای ایف’ جی این آر‘ نیشنل میری ٹائم‘ میونسپل پولیس لزبن ،مقامی فائر فائٹرز فورس اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی

قومی ترانہ اور تالیاں بجاکر تمام ہیلتھ ورکرز کو سیلوٹ پیش کیا گیا. ہیکتھ ورکرز ،سیکورٹی اداروں اور عوام نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ

کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے سب کے حوصلے بلند اور متحد ہیں۔لوگ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

About The Author