وزیراعظم عمران خان وزیراعظم عمران خان نے آج میڈیا پر عوام سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے حالات بدل رہے ہیں،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے تبدیلی آگئی ہے ،ایسے حالات کاسامنا کررہے ہیں جو پہلے نہ تھے۔
انہوں نے کہا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر صورت حال سے آگا ہ کیاجاتا ہے،اللہ کا شکرہے بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں ،ہمارے اسپتالوں میں سہولیات موجود ہیں،
عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے مزید کیسز بڑھیں گے ،15سے 25مئی اہم ہیں چین میں پاکستانی طلباکی وطن واپسی کادباوَ تھا،چین سے کوئی کوروناکیس پاکستان نہیں آیا۔ ووہان سے پاکستانی طلباکوواپس نہ لانے کافیصلہ صحیح تھا،
وزیراعظم پاکستان نے کہا لاک ڈاوَن کا فیصلہ کرتے وقت سب سے پہلے غریب لوگ ذہن میں تھے،ہم نے فیصلہ کیا کہ آہستہ آہستہ لاک ڈاوَن میں کمی کریں گے ،لاک ڈاوَن سے غریب اور مزدور طبقہ متاثرہونے کا خدشہ تھا،13مارچ تک 8 لاکھ لوگوں کی ایئرپورٹ پراسکریننگ کی گئی ۔
انہوں نے کہا احساس پروگرام شفاف اور میرٹ کے مطابق ہے ،احساس پروگرام ملکی تاریخ کا بہترین منصوبہ ہے ،اس وقت لاک ڈاؤن میں کمزور طبقے کی فکر ہورہی ہے،ڈر ہے کہ لوگ بھوک سے سڑکوں پرآگئے تولاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہوگا،پولیس سے کہناچاہوں گا لاک ڈاوَن کے دوران لوگوں پر سختی سے گریزکیاجائے ،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ