نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

متحدہ عرب امارات میں جدید ہیلمٹس سے کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کی جانے لگی

چین میں تیار کردہ ہیلمٹ بنیادی طور پر چہرے کی شناخت اور جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے کے لیے تیار کیا گیا تھا

متحدہ عرب امارات میں جدید ہیلمٹس سے کورونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کی جانے لگی،

چین میں تیار کردہ ہیلمٹ بنیادی طور پر چہرے کی شناخت اور جرائم پیشہ عناصر کو پکڑنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

مگر یو اے سی کی وزارت داخلہ کے مطابق اب ان ہیلمٹس کو دبئی پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کے ممکنہ شکار افراد کو پکڑنے کے لیے استعمال کیا جائے گا،

اس مقصد کے لیے تھرمل کیمروں سے 5 میٹر کی دوری سے جسمانی درجہ حرارت کو چیک کیا جائے گا،

ہیلمٹس وائی فائی، بلیوٹوتھ اور 5 جی کنکٹیویٹی سے لیس ہیں

اور اس میں موجود انفراریڈ کیمرا 2 منٹ کے اندر سو سے زائد افراد کا درجہ حرارت ریکارڈ کرسکتا ہے۔

About The Author