نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس چین میں نہیں بنایا گیا۔امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف

کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا،

امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کہتے ہیں کورونا وائرس چین میں نہیں بنایا گیا۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جنرل ک کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا،

کورونا وائرس قدرتی طور پر ہی ماحول میں موجود تھا، انہوں نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا میں اس حوالے سے افواہیں موجود ہیں

اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جن کا انٹیلی جنس حکام نے جائزہ لیا اور کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ، امریکی جنرل کے مطابق ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

About The Author