بہاولنگر سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپوٹس
منچن آباد پولیس کی بھٹو کالونی میں بروقت اور بڑی کاروائی، سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دہی سے موبائل فون کا لالچ دے کر لوٹنے والا دس رکنی نوسر باز گینگ پولیس نے گرفتارکرلیا، قبضے سے فیکس مشین، لاتعداد موبائل فون، لیپ ٹاپ،رسیدات بک اور نقدی 48360روپے برآمد، مقدمہ درج،تفتیش جاری،ملزمان سے مزید انکشافات متوقع۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس ایچ او تھانہ منچن آباد سب انسپکٹر رزاق احمد اور ان کی ٹیم سب انسپکٹر کاشف کامران اور لیڈی اے ایس آئی ارشاد یعقوب نے ایلیٹ فورس، ایگل اسکواڈ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت اور بڑی کاروائی کرتے سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دہی سے موبائل فون کا لالچ دے کر لوٹنے والا دس رکنی نوسرباز گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں نوید، بشیر، کاشف، ظہور، مجاہد، عباس، قمر زمان، مجید احمداور شاہد احمد شامل ہیں۔ملزمان نے بھٹو کالونی منچن آباد میں دفتر بنارکھا ہے، جو سادہ لوح شہریوں کو موبائل فون اقساط پر دیکر چکر دے کر دھوکہ دہی سے پیسے بٹورتے ہیں اور بعد میں موبائل فون دینے سے ٹال مٹول کرتے ہوئے دینے سے منحرف ہوجاتے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے فیکس مشین، لیپ ٹاپ، لاتعداد موبائل فون، رسیدات بک اور نقدی رقم 48360 برآمد کر لی۔اس موقع پر ایس ایچ او رزاق احمد نے کہا کہ ڈی پی او قدوس بیگ کے ویژن کے مطابق علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے، تاکہ عوام الناس کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے،منچن آباد پولیس کی اس بڑی کاروائی پر میڈیااور شہریوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔
بہاولنگر
وفاقی حکومت کی جانب سے نادار خاندانوں کو نقد سرمائے کی فراہمی انتہائی احسن اقدام ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سہیل خان کا وفاقی حکومت اور پروگرام کے منتظمین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت کا غریبوں میں 144 ارب روپے کی تقسیم کا فیصلہ تاریخی حیثیت کا حامل ہے،2 ہفتوں کی قلیل ترین مدت میں 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کی مالی مدد غیر معمولی اقدام ہے،تحریک انصاف کی حکومت سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کروڑوں مستحقین کا ہاتھ تھام رہی ہے، رقوم کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے خصوصی اہتمام اطمینان بخش ہے، محدود ترین وسائل کے باوجود سماج کے کمزور ترین طبقے کیلئے وسائل مہیا کرنے پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت تحسین کے مستحق ہیں، کرونا جیسے امتحان سے کامیابی سے نکلنے کیلئے ریاست کیساتھ عوام کو بھی ذمہ داری اٹھانا ہوگی، حکومتی ہدایات کی روشنی میں سماجی طور پر خود کو محدود رکھنا اس جنگ کا بنیادی ہتھیار ہے، مخیر اور صاحب حیثیت افراد رضائے الہیٰ کیلئے آگے بڑھیں اور نادارخاندانوں کی سرپرستی کا بیڑہ اٹھائیں، وفاقی حکومت اور احساس پروگرام کی انتظامیہ کیلئے نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون