دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر میں کورونا کی تشخیص

انہوں نے مزید کہا کہ ان  کی طبیعت ٹھیک ہے، سب کچھ بہت اچانک ہوا۔ وہ تمام احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کررہی تھیں۔

امریکی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر میں کورونا کی تشخیص ہوگئی۔

امریکی نیوز چینل سی این این کی خاتون اینکر بروک بالڈوین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں۔

بروک بالڈوین  نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو بتایا کہ  ان کو کورونا وائرس کی علامات سردی، جسم میں درد اور بخار محسوس ہوا جس کے ایک دن بعد بیماری کی تشخیص ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان  کی طبیعت ٹھیک ہے، سب کچھ بہت اچانک ہوا۔ وہ تمام احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کررہی تھیں۔

گزشتہ ہفتے اسی چینل کے ایک مرد اینکر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے اینکر کرس کوومو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

سینئر امریکی صحافی اور اینکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا  کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا پروگرام “کوومو پرائم ٹائم” گھر سے ہی کریں گے۔

اینکر نے مزید کہا کہ ان مشکل اوقات میں جو دن تک زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہوتا دکھائی دیتا ہے، مجھے صرف اتنا پتہ چلا ہے کہ میرا کورونا ٹسیٹ مثبت آیا ہے۔

About The Author