لندن:
مسلم لیگ ن کےقائد میاں نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے،
کرونا وائرس کے خدشے کے باعث یاں نواز شریف کو سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی
لاہور کی احتساب عدالت میں میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی ہے
ڈاکٹروں کی میاں نواز شریف کو کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر سیلف آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے،
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے
میاں نواز شریف کو کرونا وباء کے خدشےکےباعث یونیورسٹی ہسپتال جنیواء سوئٹزرلینڈ میں چیک اپ کے لیے نہیں لے جایا جاسکتا۔
نواز شریف کے دل کے معائنے کے لیے یونیورسٹی ہسپتال جنیواء سے وقت لیا گیا تھا۔ نواز شریف کے دل کی شریانوں کے لیے کیتھرائزیشن کی ضرورت ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف کے دل کو خون سپلائی کرنے والی شریانیں تنگ ہوچکی ہیں، نواز شریف کے دل کی ادویات کی مقدار بڑھا دی گئی ہے،
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نظر نواز شریف کے لیے سب سے اہم چیز سیلف آئسولیشن ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ