کورونا وائرس کی وجہ سے انسان ہی نہیں بلکہ جانوروں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وائرس گوریلا نسل کو مکمل ختم کر سکتا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق اگر یہ وائرس گوریلا میں منتقل ہوگیا تو اس کی وجہ سے گوریلا کی پوری نسل ہی ختم ہوسکتی ہے۔
گوریلا کی ساخت بھی انسانوں جیسی ہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ وائرس کے گوریلا میں منتقل ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں
خطرے کے پیش نظر افریقی ملک کانگو کے ویرونگا نیشنل پارک نے یکم جون تک تمام انسانوں پر پارک میں آنے پر پابندی عائد کر دی ۔
اس پارک میں دنیا کے ایک چوتھائی گوریلا بستے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس