نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

27مارچ2020:آج ضلع بہاولنگرمیں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹس

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ

عوام خود کو گھروں تک محدود کرکےحکومت کی ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ یہ بات انہوں نے ایک ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

جس میں ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون اور تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران ڈی ایچ او وحید افسر باجوہ نے بتایا کہ

ضلع میں بہاول نگر کے شناختی کارڈ کے حامل بیرون ملک سے واپس آنے والے 892 افراد کی سو فیصد سکریننگ مکمل کردی گئی ہے

ڈی ایچ او نے بتایا کہ ضلع میں سات قرنطینیہ مراکز قائم ہیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں تمام انتظامات مکمل ہوں۔

اجلاس میں ضلع میں ایچ ڈی یو، آئسولیشن سنٹرز اور طبی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں لاک ڈاؤن کے دوران فوڈ سپلائی چین کے معاملات اور حکومتی اقدامات پر عمل درآمد ودیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔.


بہاول نگر

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر کورونا وائرس کے خطرات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن انسدادی و احتیاطی تدابیر و اقدامات پر عمل کیا جارہا ہے

تاہم ان حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کے عوام گھروں پر محدود رہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم انسداد کرونا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں ڈی پی او قدوس بیگ ، پاک فوج کے افسران سی ای او ہیلتھ، ایم ایس ڈی ایچ کیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں قرنطینہ سنٹرز، ایچ ڈی یو اور آئسولیشن وارڈز میں طبی سہولیات، ،

ضلع کےہنگامی پلان کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کوروناسے متعلق بھی ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید افسر نے بریفنگ دی۔


بہاولنگر

پولیس صدر سرکل کے تھانہ بی ڈویژن بہاول نگر کی حدود میں لاک ڈاؤن دفعہ 144کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف 10 مقدمات درج متعدد گرفتار,

جبکہ لوگوں نے نماز جمعہ گھروں میں ادا کی-تفصیلات کیمطابق حکومت کی جانب سے کرونا وباء سے نمبٹنے کیلئے ملک بلخصوص پنجاب بھرکے تمام شہروں کو لاک ڈاؤن

اور دفعہ 144کانفاذ کیا بہاولنگر تھانہ سٹی بی ڈویژن کے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف نے بھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقدوس بیگ کی

ہدایت پرتھانہ ہذا کی حدود میں حکومتی اور انتظامی رٹ کا سختی سے عملدرآمد کرایاہوا ہے,تمام جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگرانی شروع کررکھی ہے

گزشتہ روز لاک ڈاؤن دفعہ144 کی خلاف ورزی کے مرتکب متعدد افراد کیخلاف 10 مقدمات درج کیئے اور پابند سلاسل کردیا, جمعہ کے روز حلقہ کے عوام نے حکومت اور تمام مکاتب فکر کے

علماء کرام مفتیان عظام کی جانب سے اپیل پرکہ وبائ صورت میں مسلمان مرد وبچے نماز جمعہ گھروں میں ادا کریں پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام نے اس مشکل گھڑی میں کرونا کی وباء سے بچنے کیلئے

گھروں میں ہی نمازجمعہ ادا کی اور پنج وقتہ نمازوں کا بھی گھروں میں اہتمام کرنا شروع کردیا ہے لوگوں نے رب جلیل سے دعائیں مانگیں کہ

اللہ تعالیٰ ہمارے گناہ معاف فرمائیں پاکستان سمیت پوری مسلم امہ اور اقوام عالم کواس وباء سے چھٹکارا نصیب ہو ۔


بہاولنگر

تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی،بین الا اضلاعی نقب زن چور گینگ امیر حمزہ عرف یوفون کے دو کارندے گرفتار،

قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ گھریلو سامان برآمد، تفتیش جاری، ملزمان سے مزید انکشافات متوقع۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کے ویژن کی تکمیل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،

چشتیاں پولیس تھانہ بی ڈویژن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی،بین الا اضلاعی نقب زن چور گینگ امیر حمزہ عرف یوفون کے دو کارندے عثمان اور آصف گرفتار،

دس لاکھ روپے سے زائدمالیت کا گھریلو مسروقہ سامان برآمد، ایس ایچ او انسپکٹر اسلم ڈھڈی نے کہا کہ ملزمان نے حال ہی میں

ڈاہرانوالہ موڑ چشتیاں کے قریب ایک مکان میں چوری کی واردات کی تھی۔ وقوعہ بالا پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان تھا، تاہم ڈی پی او قدوس بیگ نے ڈی ایس پی چشتیاں غضفر عباس کی

سربراہی میں ایس ایچ او انسپکٹر اسلم ڈھڈی ودیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ملزمان کی گرفتاری، مسروقہ مال کی برآمدگی کا ٹاسک دیا،

ٹیم نے تفتیش کے ہرپہلو کو اپناتے ہوئے، جدید ٹیکنالوجی اور انتھک محنت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کیا،

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان امیر حمزہ عرف یوفون گینگ مختلف اضلاع میں وارداتیں کرتا ہے۔گینگ کے دو ملزمان عثمان اورآصف کو گرفتار کرلیاگیا ہے

جبکہ گینگ کا سرغنہ امیرحمزہ عرف یوفون، شاہد، عرفان، علی اور تین کس نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں،

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس افسران و اہلکاران اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری،

جانفشانی سے سر انجام دے رہے ہیں، اور اس ضمن میں تمام تر توانائیاں صرف کی جارہی ہیں۔


بہاولنگر

ڈی پی او قدوس بیگ کااحسن اقدام، مخیر حضرات کے تعاون سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے باعث ملک بھر کی طرح

ضلع بہاولنگر میں ہونے والے لاک ڈاون سے متاثرہ بیروزگار،غریب، دیہاڑی دار، مزدوراور مستحق افراد کی مدد کے لیے ضلعی پولیس میدان میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے باعث ملک بھرمیں لاک ڈاون کی صورت حال کی وجہ سے غریب افراداور دیہاڑی دار طبقے میں کھانے پینے کی اشیاء کے مسائل پیدا ہوئے،

بہاولنگر میں ایسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او قدوس بیگ نے احسن قدم اٹھایا اوربہاولنگر پولیس مخیر حضرات کے تعاون سے بیروز گار اور مستحق افراد میں راشن تقسیم کے لیے

میدان عمل میں اتر آئی۔ضلعی پولیس کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ بیروزگار،غریب، دیہاڑی دار، مزدوراور مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی اوقدوس بیگ نے کہاکہ میں ان مخیر حضرات کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا،

یہ صحیح وقت ہے جب ہمیں کسی اور کی مدد کرنے کا انتظار کرنے کی بجائے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،

یہ وقت بہت مشکل ہے اور ہمیں بحثیت قوم ایک ہونا ہے اور ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔

ہمیں بحثیت قوم کرونا وائرس سے لڑنا ہے اور اس پر جیت حاصل کرنی ہے..


بہاولنگر

محکمہ صحت ہر وقت عوام الناس کی خدمت کررہاہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے جبکہ ملازمین کی عزت جان و مال کی حفاظت اللہ تعالیٰ اورزمین پر آفسیران بالا کی ذمہ داری ہے

ان خیالات کااظہار چوہدری راشد سعید چیئرمین پیرامیڈیکس سٹاف, چوہدری عبدالقیوم ضلعی صدر ایپکا بہاولنگر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

ہمارے ضلع بہاولنگر کے آفسیران جناب شعیب خان جدون ڈپٹی کمشنر , ڈاکٹر شاہد سلیم سی ای او ہیلتھ ,ڈی ایچ او وحیدافسر بھاولنگر کی ان تھک کوشش سے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے

ہر قسم کے انتظامات مکمل اورانشااللہ تسلی بخش ہیں کورونا کے مریضوں کے لے اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس اور ایگریگلچرریسرچ سینٹر بھاولنگر گورنمنٹ بوائے کالج لطیف آبادمیں

تمام انتظامات مکمل ہیں وہاں ہر قسم کی صہولت کے ساتھ ڈاکٹرز نرسزز پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہے انکو ماسک گلوز اور کٹز وغیرہ مل چکی ہیں

ہمارے آفسیران DOH تمام تحصیلوں کے DDOH دن رات مانیٹرنگ کر رہے ہیں اس کے علاوہ تمام BHU/ RHC/THQ/DHQ پر ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف مکمل انتظامات اور سہولیات سے

مزین موجود ہے محکمہ صحت کے مجاہدین اپنی اپنی ڈیوٹی پر موجود ہر مشکل وقت کا سامنا اور عوام کی خد مت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں

ہمارا فیلڈ اسٹاف جو ہر وقت عوام سے گھر گھر گاوں گاؤں شہر شہر کورونا سے بچاؤ کے لیے متحرک ہے انکے لیے سخت حفاظتی انتظامات بھی کردئیے گئے ہیں

ہمارے دفتروں میں کام کرنے والے ملازمین ہمارے ہسپتال میں کام کرنے والے ملازمین طبی امداد دینے والے ملازمین فیلڈ اسٹاف ملازمین جو محکمہ صحت میں ریڑھ کی ھڈی کی حثیت رکھتے ھیں

انکو ماسک سینی ٹائزر ہینڈ واش سوپ ٹکیاں بمعہ کٹ دی جارہی ھیں تاکہ خود کو بھی اس سے محفوظ رکھ سکیں کیونکہ کورو نا سے ڈرنا نہیں اس سے لڑنا ہے عوام سے بھی اپیل ہے کہ

کورونا سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی گھروں میں رکھیں اپنے ھاتھوں کو صابن سے بار بار اچھی طرح دھویں ہجوم والی جگہ پر جانے سے پرہیز کریں

دوسروں سے ہاتھ ملانے سے سختی سے پرہیز کریں انشاءاللہ اپ سب کی محنت سے اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس وبائ مرض پر قابو پایا جائے گا

ہر بندہ اللہ تعالی سے مدد مانگے انشاءاللہ اللہ کی مدد سے ہی اس مرض پر قابو پایا جائے گا انشاءاللہ ہمارا محکمہ صحت بھاولنگر کےتمام ملازمین ہر مشکل و قت میں اپنے آفسیران اورعوام کے ساتھ ہیں

اللہ تعالی ھم سب کو اس مشکل وقت سے نجات دےگا محکمہ صحت بھاولنگر کے تمام ملازمین سے اپیل ہے کہ ہر وقت پوری کوشش سے عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں

لوگوں کو لکچرز دیں وائس ایپ کے ذریعے آگا کریں درست معلومات شیئرکریں یہ ھم سب کی ذمہ داری ہے.

About The Author