نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی وسیب کے مرکزی شہر ملتان میں کسانوں کا انوکھا احتجاج

کسان کفن پہن کر سڑکوں پر نکل آئے، کپاس کو احتجاجا آگ لگا دی، آئندہ کپاس کی فصل کاشت کرنے سے توبہ کرلی۔

ملتان :کپاس کے عالمی دن کے موقع پر کاشتکاروں نے سرائیکی وسیب کے مرکزی شہر ملتان میں  انوکھا احتجاج کیاہے

کسان کفن پہن کر سڑکوں پر نکل آئے، کپاس کو احتجاجا آگ لگا دی، آئندہ کپاس کی فصل کاشت کرنے سے توبہ کرلی۔

پاکستان کسان اتحاد کے زیراہتمام نواں شہر چوک پر احتجاج کیا گیا جس کی قیادت صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کی ۔

اس موقع پر کسانوں نے حکومت کی ناقص پالسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور روڈ بلاک کر دی ۔

صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی اور کاشتکاروں کے خسارہ نے کسانوں کو بے بس کردیا ہے ۔کپاس کے کاشتکارکومت کپاس سمیت زراعت کیلئے سنجیدہ ہی نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 309 ارب روپے سے نافذ کی گئی زرعی ایمرجنسی میں کپاس کو شامل ہی نہیں کیا گیا ،کسان کو دیوار سے لگا کر ملک دشمنی کی جا رہی ہے جس سے ملکی معیشت مزید متاثر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی سب سے زیادہ زرمبادلہ کپاس کی فصل سے حاصل کیا جاتا ہے. تمام فصلوں کو تباہ کرکے گنے کی فصل کو تقویت دی جا رہی ہے جو ملکی معیشت کیلئے سازش ہے ۔

ان کا کہنا تھا کسانوں کی تمام فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں حکومت فوری طور پر سروے کرا کر ریلیف پیکج کا اعلان کرے اور کپاس سمیت دیگر فصلوں کے صحیح نرخ مقرر کئے جائیں ۔

اس موقع پر کفن پوش کسانوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کان پکڑ کر توبہ کی کہ وہ آئندہ کپاس کی فصل کاشت نہیں کریں گے۔

About The Author