اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا ٹرننگ پوائنٹ جلدی آئے گا ۔اور ملک میں حالات جلد ہی معمول پر آجائیں گے۔
مائیکل لیوٹ کا کہنا ہے کہ وہ ان پیشگوئیوں کی حمایت نہیں کرتے جو یہ کہتےہیں کہ وائرس مہینے یا سالوں تک پھیلا رہ سکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے متعلق اعدادوشمار بہت بتائے جارہےہیں لیکن اس کے پھیلاؤ میں کمی کی واضح علامات موجود ہیں۔
مائیکل لیوٹ نے کہا کہ وہ دنیا کے ہر مقام پر بحالی کی علامات دیکھ رہے ہیں۔
مائیکل لیوٹ نے چین کے بارے میں بھی پیشگوئی کی تھی کہ چین فروری کے وسط میں اس صورتحال سے نکل آئےگا۔
اے وی پڑھو
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو