نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں کورونا سے دو مہینے میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ماہ میں دگنی ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا سے دو مہینے میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوگی،

شرح اموات بھی دو فیصد سے بڑھ کر چار اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ماہ میں دگنی ہوگئی،،

عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کردی

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس چین سے زیادہ دیگر ممالک کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

کورونا وائرس سے شرح اموات 20 جنوری کو دو اعشاریہ ایک تھی جو کہ 23 مارچ کو 4 اعشاریہ 4 تک پہنچ چکی ہے

تئیس مارچ تک وائرس سے 16 ہزار 300 افراد ہلاک اور 3 لاکھ 74 ہزار افراد متاثر ہوچکے تھے

رپورٹ کے مطابق وائرس ایک ملک سے دوسرے ملک اور ایک فرد سے دوسرے فرد میں تیزی سے منتقل ہورہا ہے

اس وقت اٹلی میں چین سے زیادہ یعنی 9 اعشاریہ 5 فیصد شرح اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ امریکہ میں شرح اموات ایک اعشاریہ 2 فیصد ہے

امریکہ میں بزرگ افراد کی زندگیوں کو اس وائرس سے زیادہ خطرہ ہے۔

امریکہ میں کورونا سے 80 فیصد اموات 65 سال سے زائد عمر کے مریضوں کی ہوئی ہیں۔

About The Author