سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی حکومت کی جانب سے عمر عبداللّٰہ کو رہا کر نے کا حکم جاری کیا گیا۔
دو ہفتے قبل عمر عبداللّٰہ کے والد سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللّٰہ کو بھی رہا کیا گیا تھا ۔
عمر عبداللّٰہ اور ان کے والد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
عمر عبداللّٰہ کو گزشتہ سال پانچ اگست کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا
جب بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے اطلاق کا حکم دیا گیا تھا ۔
اے وی پڑھو
پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
لتا منگیشکر بلبل ہند
بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری