برطانیہ میں کورونا سے مزید 46 افراد کی ہلاکتیں ہونے کے بعد تعداد 335 ہوچکی ہے۔ سکاٹ لینڈ اور ویلز میں کورونا سے چار ہلاکتیں ہوئیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مزید روکنے کی غرض سے شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جن کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے۔
پابندیاں ابتدائی طور پر تین ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔ وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ گھر پر رہیں خلاف ورزی کرنے والے افراد پر جرمانے کیے جائیں گے
برطانیہ میں بڑھتی ہلاکتوں کے بعد شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں
جن کا اطلاق آج سے ہو گا ، پابندیاں ابتدائی طور پر تین ہفتے تک نافذ رہیں گی
وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریوں کوصرف ’انتہائی محدود مقاصد‘ کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی
شہری صرف اشیائے خوردونوش اور ادویات کی خریداری، اور آفس آمدورفت کے لیے گھروں سے نکل پائیں گے
عبادت گاہیں، جم، کھیلوں کے میدان اور لائبریریاں بند رہیں گی، عوامی مقامات پر دو سے زائد افراد کے اکھٹا ہونے پر پابندی ہو گی
غیر ضروری سامان جیسا کہ کپڑے اور الیکٹرونکس کا سامان فروخت کرنے والی دکانوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں
تمام سماجی اجتماعات اور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی ، خلاف ورزی کرنے والے افراد پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
برطانیہ میں وزارت خارجہ نے ایسے شہریوں جو کسی اور ملک میں موجود ہیں کو حکم دیا گیا ہے کہ اپنے ملک واپس آجائیں
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس ہفتے ریسکیو پروازیں شروع کی جائیں گی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس