کورونا کی وبا دنیا کے192ممالک تک پہنچ گئی، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد14ہزار641 ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد3 لاکھ 37 ہزار43 ہے ۔
جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 98 ہزار626ہوگئی ہے ۔ کورونا سے چین میں دو ہزار تین سو ستر ہلاکتیں ہو گئیں ۔
امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو انیس، ،ایران میں ایک ہزار چھ سو پچاسی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اسی طرح جنوبی کوریا میں ایک سو چار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
کورونا سے اٹلی میں بھیانک صورتحال، اٹلی میں اموات کی تعداد 5 ہزار 476 تک پہنچ گئی،، اٹلی کے بعد اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایک ہزار 772 افراد ہلاک ہوچکے ہیں،،
فرانس میں 674، برطانیہ میں 281 جرمنی میں 94 ، سوئٹرزلینڈ میں 98 ، اور نیدر لینڈ میں 179 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں، فاسٹ فوڈ کمپنی میک ڈونلڈ نے 23 مارچ سے برطانیہ اور آئرلینڈ میں اپنے تمام ریستوران بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئیں، قرنطینہ منتقل ہونے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ جرمن چانسلر نے جس ڈاکٹر سے ملاقات کی تھی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ