نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

22مارچ2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن،حکومت پنجاب کے حکم پرپولیس نے تمام غیرضروری دوکانیں مارکیٹس بند کر وادیں،

کریانہ سٹورز،سبزی فروش اور میڈیکل سٹورزکھلے رہے،اس بارے تفصیل کے مطابق کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے منگل تک تمام شاپنگ مالز مارکیٹیں دوکانیں بند کرنے کے حوالے سے جاری احکامات

کی روشنی میں کوٹ ادو میں جزوی لاک ڈاؤن رہا اور اکثر مارکیٹیں بند رہیں جبکہ میڈیکل سٹورز،کلینکس، کریانہ سٹورز،

سبزی، فروٹ شاپس، بیکریز دودھ،دہی، گوشت کی دوکانیں، چکن گوشت شاپس، پٹرول پمپس آٹا چکی، تندورکھلے رہے،

دوسری جانب کوٹ ادو پولیس گشت کرتے رہی اور شہربھر میں پولیس کی جانب سے گشت ہونے پر کھلی دوکانوں کو بند کر دیا گیا،

اس بارے ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو عرفان افتخار باجوہ نے کہ حکومتی احکامات تک جزوی لاک ڈاؤن برقرار رہے گااورخلاف ورزی کرنے والے فوراً گرفتار کر لیا جائے گا،

انہوں نے تاجران برادری سے اپیل کہ وہ حکومتی احکامات کی روشنی میں پولیس کا ساتھ دیں اور غیر ضروری دوکانیں منگل کی صبح 9 بجے تک بند رکھیں،

انہوں نے مزیدکہ کورونا وائرس جیسی موذی مرض کے خلاف ہر شہری کو اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے

حکومتی احکامات ہداایات پر عملدر آمد کرکے محب وطن پاکستانی ہونے کاثبوت دیں،


کوٹ ادو

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ آج بھی اسی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے

جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940 کو دیکھنے میں آیا،23 مارچ 1940 والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر ہی وطن عزیز کو آگے لے کر جائیں گے

اور پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا کر قائدؒ اور اقبالؒ کا خواب پورا کریں گے،کورونا وائرس ایک عالمی وباء اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم کواس آزمائش سے نکال دیں گے،

بچاؤ کیلئے ہمیں احتیاطیتدابیر اختیار کرنا ہوں گی،مشکل گھڑی میں میاں شہباز شریف کا اپنے بھائی میاں نواز شریف کو شدید علالت میں چھوڑ کر واپس وطن آنا پاکستانی عوام سے محبت کا ثبوت ہے،

سیاسی اختلافات کوختم کرکے مسلم لیگ ن اس مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤ س پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے

اور 23 مارچ کا دن تحریک آزادی کے مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے،علامہ اقبالؒ نے مسلمانان برصغیر پاک و ہند کی آزادی اور خودمختار ریاست کا خواب دیکھا تھا

جو قائد اعظمؒ کی بے مثال قیادت اور عظیم جدوجہد میں شرمندہ تعبیر ہوا،کرونا وائرس کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ کرونا وائرس عالمی وباء بن چکی ہے،

حکومت کی جانب سے اس پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا جا رہا ، اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم کواس آزمائش سے نکال دیں گے،انہوں نے کہاکہ

اس مشکل وقت میں میاں شہباز شریف اپنیبھائی میاں نواز شریف کو شدید علالت میں چھوڑ کر واپس وطن آگئے ہیں جو کہ

پاکستانی عوام سے انکی محبت کا ثبوت ہے،ماضی میں بھی مسلم لیگ ن نے مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیااب بھی پیچھے نہیں ہٹے گی،

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی میاں شہباز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کی، چاہے حالات کچھ بھی ہوں زلزلہ ہو،

سیلاب ہو یا ڈینگی والا معاملہ ہو، مقصد ملک قوم کی خدمت ہے،مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی قیادت میں کرونا وائرس کے حوالے سے جو کردار ادا کرسکے وہ کرے گی .


کوٹ ادو

سابق ممبرصوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہاہے کہ قیام پاکستان کا مقصد ایسی سرزمیں کا حصول تھا جس میں اسلامی عقائد کے مطابق زندگی بسر کی جاسکے،

آج کا دن ہمیں محبت،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، کروناوائرس مذاق نہیں یہ سوشل میڈیاپر پیغامات بناتے سے ختم نہیں ہوگا،

محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں، مشکل حالات میں لوگوں سے میل جول کم کرنا مذہبی احکامات کے مطابق ہے،

کورونا وائرس سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں،ان خیالات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ

ہمیں اپنی کامیابی کے سفر کیلئے منزل کا بھی تعین کرنا ہے تاکہ ہم اپنی توانائیاں اور صلاحیتوں کا استعمال بھر پور انداز میں کرسکیں، آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ

اپنے ملک اور اپنے شہر کی ترقی کے لئے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے، مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہے، ملکی ترقی میں شامل ہونے کیلئے اپنے ملک کی ترقی ضروری ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی خطرات کا سامنا ہے، کرونا وائرس کے حوالے انہوں نے کہا کہ

اس وباء سے پوری دنیا متاثر ہے،زیادہ وسائل رکھنے والے ترقی یافتہ ممالک اس سے نمٹنے کیلئے پریشان ہیں تو پاکستان جیسے محدود وسائل رکھنے والے ملک کیلئے یہ کسی چیلنج سے کم نہیں،

انہوں نے کہا کہ یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں ہے،یوم پاکستان کے حوالہ سے آئیں ملکر عہد کریں کہ اس موذی وبا سے بچنے کیلئے اور اپنے ملک پاکستان کواس وبا سے پاک کرنے کیلئے اپنااپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،

انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کہ وہ اس مشکل حالات میں اپنے گھروں پررہ کر اپنے آپ کو محفوظ رکھیں

اور دوسرے لوگوں کو محفوظ رکھنے کا سب سے زیادہ طریقہ کار یہی ہے .


کوٹ ادو

شہر میں لاک ڈاؤن دیہاتی علاقوں میں عوام کورونا وائرس اور دفعہ 144سے بے خبر، عوام کی موج مستیاں جاری،پل 88 پر اونٹوں کا دنگل سج گیا،

دنگل کی وڈیو شوسل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس کی دوڑیں، چھاپہ کے دوران 2منتظمین دھر لئے،16افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق انتظامیہ لاک ڈاؤن کرانے کیلئے دکانیں بند کراتی رہی جبکہ دیہاتی علاقوں میں دیہاتیوں کی جانب سے دفعہ 144 پر عملدرآمد نہ ہوسکا،

کوٹ ادو کے نواحی علاقہ پل 88 پر لوگوں نے ہیلتھ ایمرجنسی دفعہ 144کی دھجیاں بکھیر دی اورکورونا وائرس کا خوف کے باوجود اونٹوں کا دنگل سجا لیا

جہاں عوام کا ہجوم ہوگیا، اونٹوں کے دنگل کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کردی گئی،وڈیو سوشل میڈیا پراپلوڈ ہونے پر پولیس کوٹ ادو کی دوڑیں لگ گئیں

جس پر ایس ایچ ا و کوٹ ادو عرفان افتخار باجوہ نے اونٹوں کے دنگل میں چھاپہ مار کر 2منتظمین عارف اور بلال کو گرفتار کرلیا

جبکہ پولیس کوٹ ادو نے 2نامزد سمیت14نا معلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،اس بارے ایس ایچ او تھانہ کوٹ ادو عرفان افتخار باجوہ نے اونٹوں کی لڑائی کا معاملہ پرکہا کہ

2 نامزد اور 14 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کو جانوروں کو آپس میں لڑوانے کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے

اور دونوں نامزد ملزمان عارف اور بلال کو گرفتار کر لیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ندیم عباس کی ہدایات پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی.

About The Author