نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت: ” گئو موتر” پینے پر پابندی

مغربی بنگال سائنس فورم نے موتر پینے پر پابندی کیلئے کولکتاہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

بھارت: ” گئو موتر” پینے پر پابندی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
موتر پینے سے لوگ بیمار ہو رہے ہیں۔ ۔۔مغربی بنگال سائنس فورم

کولکتا

بھارت میں ہند و انتہا پسندجماعتوں کے رہنما سادہ لوح لوگوںکو کوروناوائرس سے بچائو کیلئے گائے کا پیشاب پینے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔

گئو موتر پینے کے باعث لوگ بیمار پڑنا شروع ہوگئے ہیں لہذا مغربی بنگال سائنس فورم نے موتر پینے پر پابندی کیلئے کولکتاہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فورم کے وکاش رنجن بھٹا چاریہ اور سبیا جی بھٹا چاریہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ کچھ لوگ گائے کا پیشاب پینے سے بیمار پڑ رہے ہیں

لہذ ا عدالت پیشاب پینے پر پابندی عائد کرے۔ عدالت نے 24مارچ کو سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے کولکتا شہر کے ایک علاقے میں کچھ لوگوں کو گائے کا پیشاب اس دعوے کے ساتھ پلایا تھا کہ

اس کے پینے سے کورونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے مگر پیشاب پینے کے بعد لوگ بیمار ہو گئے تھے ۔

About The Author