وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تین دن آپ سب مکمل طورپرآئسولیشن میں جائیں۔
آج کراچی میں ٹاسک فورس کے اجلاس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آپ کا گھروں میں رہناآپ اورہم سب کےلیےضروری ہے،۔
سندھ حکومت نے ایکسپو سنٹر کراچی میں آئسولیشن سنٹر بھی قائم کردیا ہے ۔
کراچی میں اعلی سول اور فوجی حکام نے ایکسپو سینٹر میں قائم قرنطینہ مرکز کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
سوک سینٹر کراچی میں کورونا وائرس سے پچاؤ کے لئے پاک آرمی کی جانب سے قرنطینہ سینٹر قائم کیا گیاہے،، جہاں سندھ حکومت اوراۤرمی کی ٹیمیں مل کر کام کررہی ہیں۔
اعلی سول و عسکری حکام نے مریضوں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کیمپ میں طبی اور سیکورٹی عملہ تعینات کرنے کے علاوہ حفاظتی اسپرے کیا جا رہا ہے۔
پاکستان فوج کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستان اۤ رمی نے کراچی ائیر پورٹ پر کورنا کی تشخیص کے لیے اسکریننگ کی سہولت کا بھی انتظام کیا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ