نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کا صابن خرید کر دیہی علاقوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ اضلاع کے ڈی سیز عوام کو احتیاطی تدابیر کرنے کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صابن کمپنیوں سے سبسڈی پر 10 لاکھ صابن خرید کر دیہی علاقوں میں تقسیم کرنے  اور یونین کونسلز کو بھی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ اضلاع کے ڈی سیز عوام کو احتیاطی تدابیر کرنے کے حوالے سے آگاہ کرتے رہیں،

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو صوبہ بھر میں تمام نئے تعمیر شدہ اسپتالوں کو ایک مہینے میں فعال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افسران کو اضافی ٹاسک سونپ دیئے سیکریٹری آبپاشی سعید منگنیجو کو سیکریٹری صحت بھی رہے ہیں اور خود بھی ڈاکٹر ہیں انکو سکھر بھیج دیا

ایم بی دھاریجو جو فوکل پرسنل تھے ان کو اوور کوآرڈینیشن کیلئے مقرر کردیا

ایڈیشنل سیکریٹری صحت فیاض عباسی سکھربھیج دیا ایڈیشنل سیکریٹری صحت مشتاق سومرو کو ڈونر ایجنسیز سےرابطہ کرنے کا کام سونپ دیا

سیکریٹری داخلہ عثمان چاچڑ کو جو خود بھی ڈاکٹر ہیں کو ایف آئی اے، امیگیشن، وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رابطہ کرنے کا کام سونپ دیا

ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو ذخیرہ اندوزی، مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دے دیا

About The Author