نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس : 2011 میں ہی جان لیوا وائرس کا اشارہ کر دیا گیا تھا

دس سال پہلے ریلیز ہونے والی فلم میں کورونا وائرس پھیلنے کی پیش گوئی کر دی گئی تھی

دنیا میں ہزاروں افراد کی جان لینے والا کورونا وائرس کہاں سے آیا ؟؟ کیا دس سال پہلے ریلیز ہونے والی فلم میں کورونا وائرس پھیلنے کی پیش گوئی کر دی گئی تھی ؟؟

دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم کونٹیجیئن کو شاید ہی باکس آفس پر بلاک بسٹر کے طور پر بیان کیا جاسکے۔

لیکن کورونا وائرس سے مماثلت کے باعث کونٹیجین نے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلم اور امریکہ میں ایپل کےآئی ٹیونز سٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی فلموں کی فہرست میں حیرت انگیز واپسی کی ہے۔

فلم کی کہانی ایک خاتون کی بیماری سے شروع ہوتی ہے جو چین سے پر اسرار وائرس کے ذریعے متاثر ہو کر ہلاک ہو جاتی ہے ، اس کے بعد پھر یہ وائرس پوری دنیا میں ہنگامی صورتحال پیدا کردیتا ہے۔

حقیقی زندگی کی بھی یہ سچائی ہے کہ کورونا وائرس کی ابتدا چین سے ہوئی جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

کونٹیجیئن فلم میں حقیقت کے ساتھ متاثر کن حد تک مماثلت ہے۔ فلم میں خاتون کو وائرس ہانگ کانگ کے شیف سے ہاتھ ملانے سے لگتا ہے۔ جسے یہ وائرس ایک چمگادڑ سے ملا۔

حقیقت میں بھی ماہرین صحت کا خیال ہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں چین کے شہر ووہانسے پھیلنے والا کوویڈ- 19 کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہوا تھا۔

About The Author