معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے اٹھائیس مریضوں کی تصدیق کر دی ۔ کہا تمام افراد نے بیرون ملک سفر کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آٹھ لیبارٹریوں سے کورونا کے ٹیسٹ ہوسکتے ہیں۔ تمام ٹیسٹ مفت کیے جاتے ہیں۔
ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا جو 28کیسز رپورٹ ہوئے ان سب نے ماضی میں بیرون ملک کا سفر کیا تھا،ایران میں چھ ہزار زائرین موجود تھے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ سب زائرین کو چودہ ہفتے قرنطینہ میں رکھا۔تفتان میں موبائل لیبارٹری قائم کی ہے،
معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا حکومت کورونا وائر س کے مفت ٹیسٹ کرتی ہے،پاکستان میں اس وقت 8 لیبارٹریوں سےکورونا کوٹیسٹ کیاجاسکتا ہے،
انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹس پر9لاکھ سے زائد افراد کی اسکریننگ کرچکے ہیں،
قومی سلامتی کمیٹی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بڑے اقدامات کر لیے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔
اعلامیے کے مطابق دو ہفتے کے لیے مذہبی اجتماعات اور تقریبات منسوخ کی گئیں ۔ شادی ہالز میں بھی تقریبات نہیں ہوں گی ۔ سینما گھر دو ہفتوں کیلئے بند رہیں گے ۔ تمام تعلیمی ادارے تین ہفتے کے لیے بند کر دیئے گئے۔
یوم پاکستان کی پریڈ بھی منسوخ کردی گئی۔ اسلام آباد لاہور اور کراچی ایئر پورٹس سے انٹرنیشنل فلائٹس آپریٹ ہو سکیں گی ۔
پی ایس ایل کےبقیہ میچزمیں شائقین نہیں ہوں گے۔ تین ہفتوں تک جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں بھی نہیں ہوں گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان اور صوبائی چیف جسٹسز سے درخواست کی جائے گی کہ تین ہفتوں کے لیے سول کورٹس میں مقدمات ملتوی کیے جائیں جبکہ مجسٹریٹ اور سیشن ججز تین ہفتوں تک جیلوں میں مقدمات کی سماعت کریں
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ