نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی وسیب کیلئے ترقیاتی بجٹ کا 35فیصد حصہ مختص کیا گیاہے، عثمان بزدار

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی توسیع پر 2 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ ڈی ایچ کیو اسپتال ملتان کے قیام پرایک ارب 17 کروڑروپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔

ملتان : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا کہ  جنوبی پنجاب کے لیےترقیاتی بجٹ کا 35 فیصد مختص کیا گیا ہے۔9 ارب 41 کروڑ روپے کی لاگت سے نشتر ٹو کا آغاز کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے یہ بات آج سرکٹ ہاؤس ملتان میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم این ایس یونورسٹی آف انجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی عمارت پر ایک ارب روپے صرف کئے جارہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی توسیع پر 2 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ ڈی ایچ کیو اسپتال ملتان کے قیام پرایک ارب 17 کروڑروپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ  آج ملتان میں اربوں روپے کےمنصوبوں کا افتتاح کیا ہےاور سنگ بنیاد رکھا ہے۔ نشتراسپتال میں 56 کروڑ کی لاگت سے  ہیپاٹائٹس ٹریٹمنٹ سینٹر قائم کیاگیاہے۔ اس سنٹر سے ہیپاٹائٹس کی سکریننگ، تشخیص، علاج کے علاوہ جگر کے امراض پر ریسرچ کی سہولت بھی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  نشتر فارمیسی اور سٹور بلاک 35 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاجائے گا۔ نئی فارمیسی کے قیام  سے سالانہ 20 لاکھ مریضوں کو ڈیڑھ ارب روپے کی ادویات اور سرجیکل آئٹمز فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی گراؤنڈ میں 15 کروڑ روپے کی لاگت سے سنتھیٹک ٹرف بچھایا جائے گا۔ 25 کروڑ روپے کی لاگت سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ریجنل آفس کی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی۔ اس منصوبے سے جنوبی پنجاب کے لاکھوں امیدواروں کو سہولت ملے گی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  شہراولیاء میں منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل کیمپس کی تمیر کاآغاز کیا جا رہا ہے۔ریجنل کیمپس کی تعمیر پر 38 کروڑ 74 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

عثمان بزدار نے ڈیرہ کو اربوں روپے کے پراجیکٹ دیے،زرتاج گل

ان کا کہنا تھا کہ اس ریجنل کیمپس سے ہزاروں افسران اور سٹاف کو ٹریننگ کی سہولت میسر ہوگی۔غلہ گودام ولائیت آباد میں60 بیڈز کے مدراینڈچائلڈہسپتال کے لیے 50 کروڑروپے مختص کردئے گئے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مختلف سکولوں اور کالجوں میں سہولیات کی فراہمی کےلیے کروڑوں روپے کے فنڈزجاری کردئے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بجٹ میں فنڈز مختص کیے جا چکے ہیں۔

عثمان بزدار نے ملتان کے صحافیوں کو صحت انصاف کارڈ دینے اور ملتان میں  پنجاب جرنلسٹس ہاوسنگ فاونڈیشن کے آفس کے قیام کا بھی اعلان  کیا ۔

About The Author