سپین کے شہر بارسلونا میں قونصل جنرل آف پاکستان، عمران علی نے پاکستانی کمیونٹی کے وفد کے ہمراہ حکمران سوشلسٹ پارٹی کے ایک وفدسے ملاقات کی۔
جس کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا۔
NN ہسپانوی عہدہ داروں میں سوشلسٹ پارٹی کے بین الاقوامی امور کے سیکٹری” ہیکٹر گومیز” ( Hector Gómez Hernandez ), ممبرپارلیمینٹ،میر سے پیریا( Merce Perea Conillas) اور ارنائو رامیریز ( Arnau Ramirez Carner) موجود تھے۔
قونصل جنرل نے ہسپانوی اراکین اور عہدہ داروں سے مقبو ضہ کشمیر کے بارے میں ایک تفصیلی بات کی۔
انہوں نےبتایا کہ کشمیر میں پچھلے ساتھ مہینے سے ایک کالا کرفیو نافذ ہے جس میں 13,000سے زائد نو جوانوں کو اغواہ کر کے بھارت کے مختلف شہروں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اُن کی زندگیوں کو گروی رکھ کر مقبو ضہ کشمیر پر قابض ہیں۔
ہسپانوی وفد کو بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہ تو انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی ہسپتالوں میں ادویات موجود ہیں.
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد کی وجہ سے سپین میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کے اندر عوام کے اندر رنج و الم کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔
سینئر کشمیری رہنما راجہ مختار سونی نے بین الاقوامی جریدوں کا ذکر کیا اور وفد کو بتایا کہ دہلی میں در اصل مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
ہسپانوی حکومتی وفد نے یقین دلایا کہ وہ حکومت، ہسپانوی پارلیمنٹ، یورپ اور یورپین پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائیں گے. اور موثر اقدام کریں گے۔
قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والے پروگرام میں ہسپانوی حکومتی وفد کو شمولیت کی دعوت بھی دی جو انھوں نے قبول کی۔
وفد کیساتھ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل، ویزا ایشوء ، دوہری شہر یت اور ایمیگر یشن کی اپوائنٹمنٹ میں تاخیر کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا