ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں افغان حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے انٹرا افغان مذاکرات کئے جائیں۔
جس میں تمام فریقین، سول سوسائٹی اور خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے پروانے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں پندرہ سو طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
خبرایجنسی کے مطابق، قیدیوں کی رہائی کا مقصد براہ راست امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے، معاہدے کے تحت رہا ہونے والے قیدی دوبارہ پرتشدد کارروائیوں کا حصہ نہیں بنیں گے جس کی تحریری یقین دہانی لی گئی ہے۔
طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل چار روز میں شروع ہوگا۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور