نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی اسمبلی اجلاس، گوادر کے عوام کو اقلیت میں تبدیل ہونے سے بچانے کا بل منظور

وزیر مملکت محمد علی خان نے کہا کہ بی این پی سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے بعد میں متفقہ طور پر ایوان سے بل کو منظور کر لیا گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں گوادر کے عوام اقلیت سے بچانے کیلئے نادرا ایکٹ میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظو رکر لیا گیا ۔

قومی اسمبلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے ”گوادر میں صرف ضلع گوادر کے عوام کو قومی شناختی کارڈز جاری کرنے کا حق دیا جائے“کے حوالے سے نادرا ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

شوکت علی خان کے سوال پر سردار اختر جان مینگل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے گوادر کا رخ کر لیا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کی شناخت کو خطرات درپیش ہیں لہذا اس حوالے سے قانون سازی کی جائے کہ ضلع گوادر میں ضلع گوادر کے علاوہ کسی بھی پاکستانی شخص جس کا تعلق بلوچستان سے ہو یا کسی اور صوبے سے کو شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جائے

جس پر وزیر مملکت محمد علی خان نے کہا کہ بی این پی سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کریں گے بعد میں متفقہ طور پر ایوان سے بل کو منظور کر لیا گیا

About The Author