نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10مارچ2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

بہاولنگرگردنواح میں صاف پانی میں کیمکل ملا مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری فوڈ اتھارٹی ودیگر ادارےخاموش تماشائی,عوام موذی امراض میں مبتلا ۔عوامی حلقوں کاوزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کامطالبہ,

تفصیلات کیمطابق۔

بہاولنگر اور گردونواح میں باآثرسیاسی شخصیات کی سرپرستی میں اندرون شہر میں مقامی ڈیرزی و چیلرز پر بلاخوف و خطر سرعام خطرناک قسم کامضر صحت کیمکل ,جسمیں آراروڑ, بال صفاء یوریا کھاد, صرف ودیگرسے تیار کردہ دودھ کی فروخت کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے

دودھ مافیا شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا جبکہ شہریوں کی جانب سے متعددبارضلعی انتظامیہ کو شکایات بھی اندراج کرائ گئیں مگر انتظامیہ چمک اور سیاسی پریشرکےباعث خاموش تماشائ بنی ہوئ ہے جبکہ عوام موذی امراض میں مبتلاہورہے ہیں ,

جعلی دودھ تیار کرنیوالے والے مافیاز جنمیں ممبران اسمبلی اور انکے کارندے ملوث ہیں, جسوجہ سے سرکاری اداروں کے سربراہان اور تمام مشینری بے بس ہے شہر بہاولنگر وگردونواح کے سرکاری وغیرسرکاری ہسپتالوں میں ناقص دودھ ودیگر ضرویات زندگی کی اشیاء کھانیوالوں کاتانتا بندھا رہتا ہے,

ہر سواں فرد بیمار دیکھائ دے رہا ہے, لوگ اپنی روزی روٹی کیلئے کی گئ کمائ مہنگی ترین ادویات خریدنے پر مجبور ہیں,

مہنگائ کے مارے عوام حکومت اور انکے کارندوں کوبدعائیں دیتے نظر آتے ہیں, عوامی ,سماجی حلقوں نےوزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ

بااثر مافیا کوکیخلاف کاروائ کی جائے اور زہریلا کیمکل ملے دودھ کی فروخت روکی جائے.


بہاولنگر

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت شام گئے ڈی سی آفس میں کرونا وائرس سے بچاو اور ضلع میں حفاظتی اقدامات سے متعلق

ہنگامی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ٹی ایچ کیوز کے ایم ایس اور ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ افسران کی شرکت اجلاس میں بتایا گیا کہ

ضلع بھر کے ہسپتالوں میں 90 بیڈز اور آئسولیشن وارڈز کے علاوہ ضلعی ہسپتال میں دو ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔

اور ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے اس ضمن میں ضروری انتظامات کر لیے ہیں اجلاس میں ہیلتھ کٹس کی دستیابی سمیت وینٹی لیٹرز اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے بسوں ویگنوں کے سٹینڈز، اہم چوکوں اور دیگر مقامات پر سٹریمرز اور بینرز کو آویزاں کرنے اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے محکمہ صحت کے افسران کو خبردار کیا کہ کرونا سے بچاو اور اقدامات اور ہمسایہ ملک سے زائرین کے ڈیٹا اور انکی سکریننگ کے عمل میں کسی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

اور ایسے تمام افراد اور انکی فیملی کی کیس ہسٹری اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے سختی سے فالو اپ جاری رکھا جائے۔

انہوں نے اجلاس میں کہا کہ بہتر متوازن خوراک کے استعمال سے قوت مدافعت کی بدولت اور ہینڈ واشنگ سے اس بیماری سے چھٹکارا ممکن ہے

اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا چاہئیے اور ہم بحیثیت قوم و مسلمان دین اسلام کے صفائی نصف ایمان کو اپنا لیں تو 80 فیصد تک کوئی بیماری قریب بھی نہی آئے گی۔

About The Author