نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر گئی

صحت کے عالمی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ دس ہزار لوگوں کو وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ تین ہزار چھ سو ساٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہی دن میں 133 ہونے کے بعد تعداد 366 تک پہنچ گئی،،، ایران نے  مہلک وائرس سے زندگی ہارنے والوں کی تعداد 194 ہو گئی ، شمالی کوریا میں اب تک کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ،، لیکن احتیاطی تدابیر کے تحت کئی غیر ملکی سفارت خانے بند کر دئیے گئے ہیں

چین کے بعد کرونا نے اٹلی میں پنجے گاڑ لیے

ایک دن میں 133 اموات کے بعد وزیر اعظم نے ملک بھر میں سکولوں، میوزیم، جم اور دیگر عوامی مقامات کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا

وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ کی آبادی پر مشتمل 11 صوبوں میں لاک ڈاون کردیا گیا

شہری حفاظت سے متعلق ایجنسی کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد  7375 تک پہنچ گئی ہے

نئے اصولوں کے تحت عائد کی گئی پابندی کے بعد اٹلی کے 14 صوبوں کے رہائشیوں کو سفر کرنے سے قبل خصوصی اجازت نامے کی ضرورت ہو گی

چین کے بعد اٹلی نے مہلک وائرس سے بچاو کے لیے ایسی سخت پابندیاں اپنائی ہیں

دوسری جانب چین میں سو سالہ مریض کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگیا۔ 1920 میں پیدا ہونے والا چینی شہری

کرونا سے ٹھیک ہونے والے دنیا کا معمر ترین شخص بن گیا ہے۔ آسٹریلیا میں

کرونا کے بڑھتے کیسز  سے سڈنی میں دو سکول بند کر دئیے گئے ہیں

جبکہ فرانس نے ملک بھر میں سکولوں کو بند کرتے ہوئے 15 امریکی شہریوں کو بھی آئسولیشن وارڈ میں ڈال دیا ہے

جاپان کے شہر کوبے میں بھی کرونا کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے

شمالی کوریا میں اب تک کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ،، لیکن احتیاطی

تدابیر کے تحت کئی غیر ملکی سفارت خانے بند کر دئیے گئے ہیں

صحت کے عالمی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ دس ہزار لوگوں کو وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے

About The Author