نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جنوبی پنجاب کے عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاسی شو بازی کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام صوبے کی طرف پہلا قدم ہوگا،جنوبی پنجاب کے عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاسی شو بازی کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا، سابق حکمران صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے،

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام سے متعلق ایگزیکٹو کونسل کااہم اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے امور کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس کے شرکاء نے جنوبی پنجاب صوبے اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے تجاویز اورسفارشات پیش کیں۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو جلد آپریشنل کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام صوبے کی طرف پہلا قدم ہوگا۔جنوبی پنجاب کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام ہر صورت میں عمل میں لائینگے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے فنڈز مختص کیے ہیں ۔سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے تمام انتظامی تیاریاں مکمل ہیں۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے رواں مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے 35 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کیے ہیں ۔

جنوبی پنجاب کے بجٹ کواب کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکتا۔جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہونگے۔

جنوبی پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کو جو مینڈیٹ دیا ہے اس کی لاج رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سیاسی شو بازی کر کے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکا دیا۔

سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اجلاس کے تمام شرکاء نے مثبت تجاویز اورآراء پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی انتظامی اورآئینی امور کا جائزہ لیکر وزیراعظم عمران خان کو حتمی سفارشات پیش کی جائیںگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل ہونگے اوراس اقدام سے گورننس بہتر ہوگی ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،وزیر مملکت ہاؤسنگ شبیر علی،صوبائی وزراء محسن لغاری،سید حسین جہانیاں گردیزی، مخدوم ہاشم جواں بخت،سمیع اللہ چوہدری،

شوکت علی لالیکا، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، اراکین قومی اسمبلی محمد فاروق اعظم ملک،سید فخر امام،سردارنصراللہ دریشک،رانا محمد قاسم نون، طاہر اقبال،

نیاز احمد جھکڑ، عامر طلال گوپانگ،مشیر وزیراعلیٰ عبدالحئی دستی، ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین طاہر بشیر چیمہ،، اراکین صوبائی اسمبلی سید عباس علی شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ،

صاحبزادہ محمد غزین عباسی،سابق ایم این اے مینا لغاری،سابق ایم پی اے سردار علی رضا دریشک،چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

About The Author