نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

23فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کےلئے پارلیمنٹیرینز اور انتظامیہ متحرک ہوگئی۔

گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر نے فعال کردار اداکرتے ہوئے اساتذہ،طلبہ اور سول سوسائٹی کو متحرک کیا
مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ

حکومت کی بلین ٹری سونامی اور کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کےلئے سب ملکر کام کریں۔صفائی اور شجرکاری انسانی صحت کےلئے ضروری کے ساتھ ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے۔تمام محکمے ملکر کام کریں

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا ہر پودے کی دیکھ بھال کرے تن آور درخت بنایا جائیگا۔عوام بھی پودوں کی دیکھ بھال کریں۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔

علاوہ ازیں کشمیر چوک پر بھی تقریب منعقد کی گئی جس میں شہریوں میں پودے تقسیم کئے گئے


کیپشن۔

مشیر صحت و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کمپری ہینسو ہائی سکول

میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب دوسری طرف

کشمیر چوک پر شہریوں میں پودے تقسیم کرکے ہیں.


ڈیرہ غازی خان.

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کےلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں

شہری انتظامیہ کا دست و بازوں بنیں. صفائی،سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی کےلئے کارپوریشن کے واجبات بروقت ادا کئے جائیں۔

شہر کے مختلف مقامات کے دورہ پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ کارپوریشن کے پاس مطلوبہ فنڈز نہیں ہیں مشینری،

گاڑیوں کے ایندھن کے لئے رقم،واٹر ورکس اور ڈسپوزل ورکس کی ٹربائن کو چالو رکھنے کےلئے بجلی کی مسلسل ضرورت پڑتی ہے

اور واپڈا کے بلز کی بروقت ادائیگی کےلئے فنڈز ضرورت ہوتے ہیں لہذا شہری بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں اور حکومت کے واجبات فوری ادا کرائے جائیں۔

کمشنر نے کہا کہ گرمیوں میں صاف پانی کی ضرورت اور سیوریج کی نکاسی کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں

عوام انتظامیہ پر اعتماد رکھیں کمشنر اور ان کی ٹیم 24 میں 18 گھنٹے کام کرنے کےلئے تیار ہے

لیکن بیشتر مسائل کے حل کےلئے فنڈز کی ضرورت پڑتی ہے۔شہریوں نے کمشنر نسیم صادق کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


ڈیرہ غازی خان

ٹبی قیصرانی میں زائد المیعاد دو لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی زرعی ادویات برآمد کرکے

شفیق ایگرو ٹریڈرز کے مالک محمد شفیق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈیرہ غازی خان الیاس رضا کلاچی نے بتایا کہ

انہوں نے افسران سلمان شاہ اور محمد ناصر کے ساتھ کارروائی کی اور زائد المعیاد 140 لٹر اور 83 کلوگرام زرعی ادویات برآمد کی گئیں۔

About The Author