نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

21فروری2020:آج ضلع لیہ میں کیا ہوا؟

ضلع لیہ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

لیہ:

وزیر اعظم عمران خان کی احساس پروگرام کی افتتاحی تقریب میں آمد عوام ذلیل و خوار

احساس پروگرام میں شرکت کیلئے آنیوالی غریب خواتین کیساتھ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے بد سلوکی کی گئی۔


لیہ:

پی ٹی آئی سیاسی رہنما کارکنان پنڈال میں داخلے پر پریشان نظر آئے، وزیراعظم کی آمد سے قبل پنڈال کے باہر خواتین نے احتجاج کیا۔

پولیس کی جانب سے روکے جانے پر خواتین نے احتجاج کیا اور کہا کہ
غریب ہیں. پروگرام میں نام شامل نہیں. عمران خان سے ملے بغیر نہیں جائنگے.


لیہ:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لیہ کے علاقے چوبارہ میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا اعلان۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےنکہا کہ لیہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے ترقیاتی کام ہوں گے۔

لیہ اورتونسہ کو موٹر وے کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مسائل ہر سطح پر حل کیے جائیں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں فرانزک لیب پر کام کیا جارہا ہے۔فرانزک لیب کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہوگا۔
لیہ میں ڈی پی ایس سکول کے قیام کیلئے اقدامات کریں گے۔

سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے۔ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے کام کیا جارہا ہے۔

لیہ میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی سب کیمپس کو اپ گریڈ کریں گے۔ افسران عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

About The Author