بھارت کے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعرات کو آرٹیکل 371 ہٹائے جانے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ اسے کوئی ہٹا نہیں سکتا اور نہ ہی اسے ہٹانے کی کسی کی منشاہے۔
شاہ نے آج اروناچل پردیش کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اگست میں جب آرٹیکل 370ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا،تو شمال مشرق میں بھی افواہیں اور غلط فہمیاں پھیلائی گئیں کہ 370کے ساتھ ہی 371کو بھی ہٹادیاجائےگا۔انہوں نے کہا،’’میں آج پورے شمال مشرق کو بتانا چاہتا ہوں کہ آرٹیکل 371کو کوئی ہٹا نہیں سکتا اور نہ ہی ہٹانے کی کسی کی منشا ہے۔‘‘
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی حکومت کے چھ سال کے دور اقتدار کے دوران شمال مشرق کی ریاستوں کی تیزی سے ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اروناچل پردیش میں وزیراعلی پیماکھانڈو کی قیادت میں تیزرفتار سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مبارکباددینے کے الگ الگ طریقے ہیں لین اروناچل پردیش ہی ایک واحد ایسی ریاست ہے،جہاں لوگ جب ایک دوسرےکو مبارکباد دیتے ہیں تو وہ ’جے ہند‘پکارتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کےلئے شمال مشرق کا خطہ ہمیشہ اہم رہا ہے۔ملک کے سبھی لوگ شمال مشرقی خطے کی ترقی اور یہاں رہنے والے لوگوں کے فلاح وبہبود میں یقین رکھتے ہیں۔ملک کےلئے شمال مشرق ہمیشہ سے بہت اہم رہاہے۔اس دشوار گزار علاقے میں بسنے والے قبائلی ہندوستانی ثقافت کےلئے ایک سجاوٹ سے کم نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ثقافت اس شعبہ کی ثقافت کے بغیر ادھوری ہی نہیں،معذور بھی ہے۔
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق شاہ نے کہا کہ مرکز میں مسٹر مودی کی قیادت میں حکومت بننے کے بعد شمال مشرقی خطے کے مسئلوں کو دور کرنے لئے تیزی سے قدم اٹھائےگئے جس سے علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہوئے۔مسٹر مودی نے پچھلے پانچ سال کے دوران شمال مشرق کی ریاستوں کا 30بار دورہ کیا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ وزیراعظم اس علاقے کے لوگوں سے ہر سال چھ بارملے۔چودہویں مالیاتی کمیشن نے تہرویں مالیاتی کمیشن کے مقابلے میں شمال مشرق کے بجٹ میں 251فیصد کا بڑا اضافہ کیا۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ پچھلے تین برسوں کے دوران شمال مشرق میں سڑک راستے کو بہتر بنانےکےلئے 38ہزار کروڑ کے 3800کلومیٹر لمبے راستوں کو منظوری دی گئی اور اس میں سے 1200 کلومیٹر کو پورا کیاجاچکا ہے۔شمال مشر ق کی 900کلومیٹر لمبی ریلوے لائن کو براڈ گیج میں بدلا گیاہے۔تریپورہ-سندری ایکسپریس وے نئی دہلی سے تریپورہ کے درمیان شروع کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ وہ خطے کےلوگوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ شمال مشرق کی ریاستوں کی سبھی راجدھانیوں کو سڑک اور فضائی راستوں سے آپس میں جوڑا جائےگا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس