چین میں جان لیوا کرونا وائرس مزید 112جانیں نگل گیا۔ چینی وزارت صحت کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دوہزار ایک سو انیس ہو گئیں۔ 74 ہزار 640 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
مشتبہ مریضوں کی تعداد 5 ہزار 248 ہو گئی ، کرونا وائرس سے متاثرہ 15ہزار 905 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس نے مشرق وسطی میں بھی پنجے گاڑھ لیے
ایران میں بھی دو افراد جان کی بازی ہار گئے
شنگھائی پبلک ہیلتھ کلینک کے مطابق پلازما تھراپی کو جانچنے کے لیے اسپیشل کلینک بنائے گئے ہیں
جبکہ پلازما تھراپی کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔
کرونا وائرس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر روس نے ملک میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ماسکو حکومت نے کہا کہ ملازمت، تعلیم، سیاحت یا نجی دورے پر روس آنے والے چینی شہریوں کے داخلے پر عارضی پابندی عائد ہوگی اور صورتحال بہتر ہونے پر یہ پابندی ختم کردی جائے گی۔
یورپی یونین کے لیے چینی مندوب کا کہنا ہے کہ چینی معیشت پر مہلک وائرس کےعارضی اثرات مرتب ہوئے ہیں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرونا وائرس کی وبا کو انتہائی خطرناک صورتحال قرار دیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ اب تک قابو سے باہر نہیں ہوئی
کرونا وائرس سے فیشن انڈسٹری بھی متاثر ہوئی ہے
لندن فیشن ویک میں شرکا کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی
مقبول چینی ڈیزائنرززکو اپنی کلیکشن کی نمائش میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ