اکتوبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرکاری افسران کو موبائل فون تبدیل کرنے کی ہدایت

نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انھیں موبائل فونز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

اسلام آباد:

حکومت کی جانب سے ہیکرز کی حساس معلومات تک رسائی روکنے کے لیے سرکاری افسران کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انھیں موبائل فونز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ نے نئی ایڈوائزری جاری کی جس میں افسران کو ہیکرز کی جانب سے حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے اور معلومات چوری ہونے سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق معاملات ڈیل کرنے والے افسران دس مئی 2019ء سے قبل خریدے گئے اپنے موبائل فونز فوری تبدیل کر دیں۔

حساس عہدوں پر تعینات افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے اہم معلومات شئیر نہ کریں کیونکہ واٹس ایپ معلومات کے تبادلے کے لیے انتہائی غیر محفوظ ہے۔

افسران کو اپنے واٹس ایپ بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اسرائیلی اور بھارتی کمپنیوں کی جانب سے افسران کا ڈیٹا ہیک کرکے چوری کئے جانے کا خدشہ ہے۔

About The Author