کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت نے افغان طالبان کےسابق امیرملااخترمنصورکی کراچی میں جائیدادنیلام کرنےکاحکم دیا ہے ۔
ایف آئی اےکی جانب سےملااختراورفرنٹ مینزکیخلاف جعلی سازی کیس کاحتمی چالان پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے کے جواب میں کہا گیاہے کہ ملا منصور نے دو جعلی شناختی کارڈ محمد ولی اور گل محمد کے نام سے بنا رکھے تھے، افغان طالبان ملا منصور کی تمام جائداد کو سیل کر دیا ہے
ایف ائی اےنےحتمی چالان میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملا منصور اپنے فرنٹ مین عمار اور اختر کےذریعے یہ کاروبار کرتا تھا، ملا منصور اور دیگر کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملا منصور امریکی ڈرون حملے میں ہلاک جبکہ عمار اور اختر مفرور ہیں،
عدالت نے جعلی شناختی کارڈ کے اجرا پر آئندہ سماعت نادرا حکام سے جواب طلب کر لیا۔
خیال رہے کہ مذکورہ مقدمے کی اے ٹی سی نمبر دو اور سولہ میں دہشتگردوں کی مالی معاونت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر سماعت جاری ہے۔
افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیدادوں کا سراغ گزشتہ برس جولائی میں لگا لیا گیا تھا۔
ملا اختر منصورکے کراچی میں بینک اکائونٹس کا بھی پتا چلایا گیا تھا۔
کراچی میں ملا اختر منصور کی چھ مختلف جائیدادوں کا بھی سراغ لگایا گیا ۔
ملااختر منصور کے دو مختلف بینکوں میں دو اکائونٹس کا بھی سراغ لگایا گیا۔
ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ نے ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیداد کا سراغ لگایا۔
سیکورٹی کونسل کی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود ملا اختر منصو ر پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک تھے
کراچی میں ملا اختر منصور کی چھ مختلف جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ۔
سیکیورٹی کونسل کی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود ملا اختر منصو ر پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک تھے، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ نے ایک اور مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
ملااختر منصور کے فرنٹ مین کا نام عمار ولد محمد یاسر ہے
تمام جائیداد اپنے دو مختلف شناختی کارڈز پر خریدی تھی
واضح رہے کہ افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصو رمئی 2016میں مارے جاچکے ہیںملا اختر منصور کراچی میں ایک پلاٹ اور گھر گلشن معمار میں ہے
ملا اختر منصور کے دو فلیٹ شہید ملت روڈ پر واقع ہیں اورد و مزید فلیٹس گلش معمارمیں ہیں ،
ملا اختر منصور نے دو جعلی شناختی کارڈز بنا رکھے تھے، پہلا شناختی کارڈ محمد ولی کے نام سے بنایا گیا تھا،ملا اختر منصور نے دوسرا جعلی شناختی کارڈ گل محمد کے نام سے رکھا ہوا تھا۔
ملا اختر منصور کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے دہشت گرد قرار دیا تھا
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور