کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں پہنچنے والے 89نمونوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔
یہ بات وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آج کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ایمر جینسی کور گروپ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں بتائی ہے ۔
اجلاس کی صدارت معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی ۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین شامل تھے ۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ اب تک قومی ادارہ صحت کو 89نمونے موصول ہوئے ہیں ،موصول ھونے والے تمام نمونوں کے نتائج منفی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔ تمام ایئرپورٹس باہر سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اب تک چارلاکھ سے زائد باہر سے آنے والے مسافروں کی کی سکریننگ کی جا چکی ہے، کروناوائرس سے بچاو کیلئے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کور گروپ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ھے،پورے ملک میں 18 ہسپتالوں میں علیحدہ کمرے مختص کیے ہیں۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور