لاہور:وفاقي حکومت نے سول آساميوں پر بھرتی کيلئے صوبائی اورعلاقائی کوٹہ کانيانوٹيفيکشن جاری کردیا۔
کوٹہ پر2007 کے بعد دوبارہ نظرثاني کی گئی ہے ۔ نیا کوٹہ 10 سال کيلئے لاگو ہوگا،اطلاق بھي فوری ہوگا۔
وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اوپن ميرٹ کوٹہ7اعشاريہ5 فيصد مختص،پنجاب کاکوٹہ بشمول اسلام آباد50 فيصد ہوگا۔
سندھ کا کوٹہ 19 فيصد ہوگا اس ميں سے 40 فيصد اربن اور60 فيصد رورل ہوگا۔
اسی طرح خِبرپختونخوا کا 11اعشاريہ5 فيصد جبکہ 3 فيصد اس ميں سے فاٹااضلاع کيلئے مختص کیا گیاہے ۔
بلوچستاں کا5فيصد ،گلگت بلتستان کيلئے ايک فيصد اورآزادکشمير کيلئِے2 فيصدکوٹہ ہوگا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ