نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے نائب صدر خالد خان گورمانی کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مظفر گڑھ کوثر حسین شاہ سے ملاقات،تعیناتی پر مبارکباددی،اساتذہ کے مسائل بھی بتائے،سی ای او مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی،

اس بارے تفصیل کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے نائب صدر خالد خان گورمانی کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن مظفر گڑھ کوثر حسین شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی،ملاقات میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راولپنڈی محمد اعظم کاشف بھی موجود تھے،

وفد میں سرپرست اعلیٰ کوٹ ادولعل خان گورمانی،تحصیل جنرل سیکریٹری ظفراقبال قریشی ودیگر بھی ہمراہ تھے،اس موقع پر انہوں نے ضلع مظفر گڑھ میں بطور سی ای او ایجوکیشن آفیسر تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی اور اسااساتذہ کے مسائل پر بات چیت کی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کوثر حسین شاہ نے اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔


کوٹ ادو

کلاس فیلو کی مددسے اوباشوں نے 13سالہ لڑکی آتھویں کلاس کی طالبہ اغوا کرلی۔ نامعلوم زمیندارکا موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔عادی چور زمیندارکے بھانہ سے لاکھوں کے جانور لیکرفرار۔تعاقب پر ایک جانورچھوڑگئے زمیندار کے رقبہ سے پیٹرانجن چوری۔دیور کے ہاتھوں بھابھی پرتشدد۔چھڑانے کے لئے آنے والی والدہ اورہمشیرہ پرتشدد کانوں سے بالیاں ہاتھوں سے انگوٹھی اتارلی۔

اہل علاقہ کے آنے پرفرار تعلقدارنے وکیل سے لاکھوں ادھارلیکر بدلے میں جعلی چیک تھمادیا پیٹرول پمپ پرسیکورٹی کے ناقص انتظامات پرمنیجرکے خلاف مقدمہ درج۔پولیس نے منشیات فروش بھی دھرلیا۔بھاری مقدارمیں پوست برآمد۔پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈ نمبر14بی ہنجراکالونی کے رہائشی عبدالعزیز کی بیٹی اسلوب فاطمہ جوکہ پنجاب اکیڈمی میں آٹھویں کلاس کی طالبہ تھی کے ساتھ ضلع کوہلو کی رہائشی یسٰین سیرانی کی بیٹی شمائلہ بھی ساتھ پڑھتی تھی

12فروری کے روزشمائلہ شام کے وقت اسلوب فاطمہ کوملنے آئی اوراسے بہانے سے گھرکے باہرلے گئی جہاں گھرکے باہر کار میں سوار سرفراز شاہ جمال ملک اصغر نے گن پوئنٹ پر قابوکرلیا اورکار سوارکرکے فرارہوگئے تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع پتل غربی میں جاوید تھتھل کا موٹرائیکل نمبری1090ایم این ایل نامعلوم چوراٹھا کرلے گئے۔

تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ موضع پرہاڑمنڈاشرقی میں روشن ضمیر کے بھانہ مویشی سے ہیڈتونسہ کے سجادکھوجہ،یونس کھوجہ،غلام فریدعمرانی،نامعلوم کے ہمراہ گائے۔بچھڑے،وہڑی،چھترے کل مالیتی 4لاکھ70ہزارچوری کرکے جارہے تھے کہ

تعاقب پر ایک ویڑھی چھوڑ گئے۔تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ چاہ چاندووالہ میں زمیندارمحمدکاظم موریہ کے رقبہ سے صابرحسین کھر،خالدموہانہ،عارف موہانہ ایک نامعلوم کے ہمراہ پیٹرانجن مالیتی 75ہزار چوری اٹھا کرلے گئے تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع دائرہ دین پناہ بستی سہاگن کے رہائشی ملازم حسین بھٹی اپنی بھابھی ریحانہ بی بی پرتشددکررہاتھا کہ

ریحانہ سے ملنے کیلئے آئی اس کی والدہ مقصودہ بیگم اور ہمشیرہ عائشہ شاہین نے چھڑانے کی کوشش کی توملزم نے دونوں ماں بیٹی کوپکڑلیا خوب تشددکے بعدعائشہ شاہین کے کانوں سے بالیاں اورہاتھ سے انگوٹھی اتار کرفرارہوگیا تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ موضع رادھو کا رہائشی تحصیل بارکونسل کے ممبرطارق کلاسرہ سے اس کے تعلقداراخترسیال نے 12لاکھ 60ہزارادھارلیکربدلے میں جعلی چیک تھمادیا۔

تھانہ چوک سرورشہید کے علاقہ میں قائم ایڈمورپٹرول پمپ پر ایس ایچ او سرورشہیدنے چھاپہ مارااورسیکورٹی کے ناقص انتظامات پرپٹرول پمپ کے منیجر،مالک محمدکریم پٹھان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کوٹ ادو نے دوران گشت منڈی مویشی کے قریب غلام مصطفی عرف جمعہ کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پوست ایک کلو سے زائدبرآمدکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

اجراء ڈگری کے مقدمہ میں عدالت کے حکم پرملزم کوگرفتارکرنے کیلئے جانے والے بیلف اورتعمیل کنندہ پر ملزاوراس کے بھائیوں کا وحشیانہ تشدد۔وردی پھاڑدی ملزم چھڑاکرفرار، عدالت کے حکم پر بیلف کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،

اس بارے تفصیل کے مطابق موضع ہنجرائی مستقل شرقی کے رہائشی فیاض حسین کی بیوی کلثوم بی بی نے عدالت سول جج محمدعمران کی عدالت میں اجراء ڈگری کا دعویٰ دائرکیا ہواتھا۔اورتاریخ پیشی پرفیاض حسین عدالت پیش نہ ہوتا تھا۔5

مارچ کی پیشی کے لئے عدالت نے بیلف کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا کہ گزشتہ روزبیلف محمدرمضان تعمیل کنندہ محمدسلیم کے ہمراہ فیاض حسین مشوری کی گرفتاری کیلئے

موضع ہنجرائی مستقل شرقی میں چھاپہ کے دوران فیاض حسین کو گرفتارکرلیا اور دوران ملزم کے بھائی سجاد مشوری اور نشاد مشوری اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگئے

اور بیلف اور تعمیل کنندہ کو قابو کرلیا اور تشددکرکے ان کی وردیاں پھاڑدیں اور فیاض حسین مشوری کوچھوڑ کرفرارہوگئے،پولیس دائرہ دین پناہ نے سول جج محمدعمران کے حکم پربیلف محمدرمضان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر62/20زیردفعہ 186/353درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے،

About The Author