مسلم لیگ ق اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم، ق لیگ کے مطالبات مان لئے گئے،، چوہدری پرویز الٰہی کا حکومت کے ساتھ چلنے کا اعلان۔ پرویز خٹک کہتے ہیں ایم کیو ایم ق لیگ اور بی این پی سمیت کوئی اتحادی ہم سے ناراض نہیں۔ بقیہ تین سال بھی حکومتی اتحاد ایسے ہی چلے گا۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کی اتحادیوں کو رام کرنے کی کوشش رنگ لے آئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، پرویز خٹک، وفاقی وزراء شفقت محمود اور اسد عمر پر مشتمل پانچ رکنی حکومتی وفد نے چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ وفد کی سطح پر مذاکرات کئے۔
ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان مشترکہ پریس کانفرس میں کیا گیا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مل جل کر فیصلے کریں گے۔ ہمارے درمیان معمولی تحفظات تھے جن کو اپوزیشن نے ہوا دی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جہانگیر ترین بھی قابل احترام ہیں ،، اور حکومتی ٹیم بھی ،، کھل کر بات چیت کے بعد تمام معاملات طے پا گئے،،، چاہتے ہیں ،، آئندہ انتخابات میں بھی پی ٹی آئی سےاتحاد قائم رہے،،
اس ملاقات سے قبل ،، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا وزیراعلی ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا تھا ،،، گورنر پنجاب اور وزیراعلی کے درمیان بھی ون آن ون ملاقات ہوئی تھی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ