ڈیرہ غازیخان :
واٹر سپلائی کے غیر قانونی کنکشن اور موٹر لگانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کیا جانے لگا۔کنکشن منقطع کرنے ساتھ مقدمات درج کرکے حوالات بھیجا جائیگا
کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے احکامات جاری کردئیے. کمشنرنے کارپوریشن کے افسران اور عملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
غیر قانونی کنکشنز کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔گرمیوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بہتر کرنے کیلئے بھی لائحہ عمل مرتب کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر خراب 11 ٹیوب ویل درست کرکے شہر کی تمام 9 واٹر سپلائی سکیموں کے 32 ٹیوب ویلوں سے سو فیصد پانی کی فراہمی شروع کردی جائیگی۔
ڈیڑھ سال بعد تمام واٹر سپلائی میں کلورینیشن کرائی جارہی ہے جو مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی۔کمشنر نے کہا کہ
پرانی،بوسیدہ پائپ لائنز اورتین سو سے زائد خراب والو تبدیل کئے جارہے ہیں۔تمام لائنوں کو سیوریج لائن سے چار فٹ تک اونچا رکھا جائیگا تاکہ
سیوریج کے پانی شامل ہونے کا اندیشہ نہ رہے۔ انہوں نے کہ پانی کے سورس کا دس روز کے اندر ہر گھر کے مکینوں کو باقاعدہ مطلع کردیا جائیگا۔
کمشنر نسیم صادق نے واٹر سپلائی سکیم کے ٹیوب ویل کے کمپن عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ مشینری کا سروے کر کے مرمت اور بحالی کیلئے سفارشات پیش کریں.
انہوں نے کہا کہ عوام اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے واٹر کنکشن فیس اور دیگر واجبات فوری اداکریں اور حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ
گرمیوں میں بھی طلب کے مطابق صاف پانی عوام کو فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی بھی بڑھائی جاسکتی ہے
اور اوقات کار کے شیڈول کو عوام کی آگاہی کیلئے نمایاں جگہوں پر آویزاں کردیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان :
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ مانکا کینال کا دورہ کرتے ہوئے ڈی سیلٹنگ اور ڈریسنگ کے کام کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد عرفان خالد اور دیگر افسران ہمراہ تھے.کمشنر نے کہا کہ مانکا کینال ڈیرہ غازی خان کی 20 سال بعد ڈی سیلٹنگ کرائی جارہی ہے
چار فٹ تک گہرا اور 14 فٹ تک چوڑا کرکے سیوریج کے پانی کا بہاؤ آئندہ دس سال کیلئے بہتر کردیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ مانکا کینال شہر کی واحد ڈرین ہے۔ڈی سیلٹنگ سے کھڑے پانی کی بدبو ختم ہوگی۔ ڈریسنگ کے بعد خوبصورت اور ماحول دوست پودے لگائے جارہے ہیں۔
کناروں پر گرین بیلٹس بناکر بچوں کیلئے جھولے،بنچز،سلائیڈنگ لگائی جارہیں۔مانکا کینال کو بچوں کی تفریح کا مرکز بنایا جائیگا۔
بچوں کی سواری کیلئے بگھی بھی تیار کرلی گئی ہے۔بگھی میں بچوں کی تفریح کا ہرممکن سامان مہیا کیا گیا ہے۔
بہت جلد مانکا کینال پر بگھی دوڑتی نظر آئے گی.اس موقع پرایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد عرفان خالد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،
اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید، ایگزیکٹوانجینئرز ہمایوں مسرور، عمیر لطیف اوردیگر افسران ہمراہ تھے.
ڈیرہ غازیخان :
چیف سیکرٹری پنجاب کی چینی کی دستیابی پر ویڈیو لنک کانفرنس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے شرکت کی۔
آر پی او عمران احمر بھی موجود تھے. کمشنر نسیم صادق نے ویڈیو لنک کانفرنس میں جنوبی پنجاب بالخصوص ڈویژن میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں آگاہی دی۔
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ چینی کی دستیابی اور نرخ پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردیا گیا ہے
فی الحال چینی کی قلت اور بحران نہیں ہے تاہم چینی کی پیداوار بڑھانے کیلئے صوبائی اور ملکی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔
ڈیرہ غازیخان :
کمشنر ڈیرہ غازی ڈویژ ن نسیم صادق سے ہوٹلز مالکان نے ملاقات کی۔کمشنر نے صفائی اور متعلقہ امور سے متعلق ہدایات جاری کیں.
کمشنر نے کہا کہ ہوٹلز مالکان چار دیواری کے اندر گاڑیوں کی پارکنگ یقینی بنائیں۔ سڑکیں عوام کیلئے ہیں۔ عمارتوں کے نقشہ،پانی کے کنکشن فیس اور دیگر واجبات فوری ادا کئے جائیں۔
ہوٹل کے کچن ویسٹ کیلئے سپٹنگ ٹینک بنائے جائیں تاکہ چکنائی سیوریج لائن میں نہ چلی جائے اس سے سیوریج لائن کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ہوٹل کا کوڑاکارپوریشن کے مختص کردہ نزدیکی کلیکشن پوائنٹ پر ڈالا جائے جس کیلئے 15 پوائنٹس مخصوص کردئیے گئے ہیں۔
کارپوریشن کی ٹرالی روزانہ کی بنیاد پر کوڑا اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔
ڈیرہ غازیخان :
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ڈیرہ غازی خان کے بانی غازی خان کے مقبرہ سمیت شہر کے مختلف مقامات اور سرکاری اداروں کا دورہ کیا.
انہوں نے ملاقائد شاہ مزار پر بھی حاضری دیتے ہوئے فاتحہ خوانی،ملک اور قوم کی سلامتی،خوشحالی کیلئے دعا کی۔
ڈپٹی کمشنر نے مقبرہ غازی خان کی بحالی کے احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے مقبرہ کے نزدیک خستہ عمارتیں گراکر نئی تعمیرات،وضو اور بیت الخلاء کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اوقاف،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مانکا کینال اور شکور آباد میں پی ایچ اے کی نرسری،ماڈل بازار،بلاک زیڈ،سٹی پارک،کھوسہ پارک، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس اور دیگر مقامات کا دورہ کیا
انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنے سٹی پارک کے ہاکی گراؤنڈ میں آسٹروٹرف کی تنصیب کی تیاری اوربلاک زیڈ میں سیوریج پائپ لائن کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا.
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں صحافی کالونی کیلئے کام کیا جارہا ہے تین چار سائٹس کا خود معائنہ کرچکے ہیں
صحافی کالونی کیلئے بہتر جگہ کی نشاندہی جلد کرلی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں
اور وہ دو تین بار براہ راست پیشرفت کے بارے میں پوچھ چکے ہیں۔انہوں نے یہ بات صدر پریس کلب سجاد احمد خان چنوں کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سخی سرور روڈ پر تجویز کردہ جگہ ان کے نزدیک مناسب نہیں ہے وہاں آئندہ بیس تیس سال تک آبادی نہیں ہوسکتی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ
ان کی کوشش ہے کہ صحافی کالونی کیلئے بہتر جگہ دی جائے جس کیلئے وہ دانش سکول سے ملحقہ رقبہ کے علاؤہ دیگر جگہوں اور ریکارڈ کا خود جائزہ لے چکے ہیں۔
اس موقع پر چیئرمین پریس کلب شمشاد احمد،گروپ لیڈر شیخ طارق اسماعیل قریشی،جنرل سیکرٹری بخت محمد کھوسہ،
سینئر نائب صدر شیخ طاہر معراج،سابق صدر انجمن صحافیان فاروق احمد غوری اور رزاق کھوسہ کے علاوہ چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان :
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین خواہش ہے مہنگائی کم ہو عوام کو زیادہ سے زیادہ کم ریٹ پہ روز مرہ کی اشیاء ملیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عوام سے جو وعدے کیے تھے
ان کو پورا کرنے کے لیے وہ رات دن محنت کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر ڈی جی خان کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز کے اچانک دورہ کے موقع پر کہی
اس موقع پر اے سی صدر اسد چانڈیہ،انچارج و یئرہاوس ملک سعید احمد خان، ریجنل منیجرنوید رسول خان، خالد خان، ملک ابراہیم لاکھا و،حلقہ پٹواری عامر شہزاد دیگر افسران موجود تھے
انہوں نے مزید کہا کہ چینی آٹا دالیں گھی عوام کی بنیادی چیزوں میں سے ہے اور ان کا ریٹ کم سے کم کیا جائے گا
اس لیے حکومت پاکستان نے عوام کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے تمام یوٹیلٹی سٹور پر تمام چیزیں مہیا کرنے کا عزم کیا ہوا ہے
انہوں نے کہا کہ عوام کو اگر کوئی شکایت ہو وہ اے سی صدر کو فوری اطلاع کرے اپنے دورہ کے موقع پر یوٹیلٹی سٹور ز پر خریداری کے لئے آنے والے افراد سے معلومات اور رائے لی
تو لوگوں نے چینی کی کمی کی شکایت کی جس پر محترمہ زرتاج گل وزیر نے چینی کی فراہمی کو یقینی دہانی کرائی۔
ڈیرہ غازی خان
ممتاز سرائیکی شاعر احمد خان طارق کی تیسری برسی آج 9فروری کو منائی جائے گی جبکہ سوچ سرائیکی سنگت کے زیر اہتمام
مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قصبہ شاہ صدر دین میںکل بروز سوموار10فروی کو شام سات بجے پروفیسر شبیر ناز کی زیر سرپرستی ایک تقریب منعقد ہو گی
جس کی صدارت سہیل طارق جبکہ مہمان خصوصی سید بشیر حسین شاہ اور نظامت کے فرائض عارف خان ملغانی سرانجام دیں گے
تقریب میں محمد حسین اور خضر حیات نعت رسول مقبول پیش کریں گے محفل مشاعرہ میں اصغر گورمانی،
اللہ بخش ثمر،ناصر جروار،سلیمان پردیسی،مجاہد شاہ اورسیف اللہ آصف سمیت دیگر اپنا کلام جبکہ غلام شبیر عرف شبو،فاروق ارم اور عبدالغفارلنڈ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ