ڈینگی وائرس کا ہزاروں شہریوں کو اپنی لیپٹ میں لینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ملک بھر میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 3 ہزار 500 سے بڑھ گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار ہوگئی۔
پنجاب میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کہ تعداد 3 ہزار 900 تک پہنچ گئی جبکہ سندھ میں ڈینگی کے مریض 3 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔
بلوچستان میں ڈ ینگی مریض 2 ہزار 9 سو سے زائد ہو گئےہیں اورآزاد کشیمر میں تعداد 4 سو زائد ہو گئی۔
ڈینگی مچھر اب تک 32 سے زائد معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے،ذرائع کا کہناہےکہ مرنے والے 10مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ