نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین:کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد637 ہوگئی

چین نے امریکہ کے مطالبے کو مسترد کر دیا،، تائیوان نے چین پر عالمی ادارہ صحت کو غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے

چین میں جان لیوا کرونا وائرس مزید 73 انسانی جانیں نگل گیا۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 637 ہوگئی۔ 31 ہزار 211 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ مشتبہ افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ کرونا وائرس سے متاثرہ ایک ہزار پانچ سو بیالیس افراد کو بچا لیا گیا۔۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

 کورونا وائرس سے خبردار کرنے والے چینی ڈاکٹر لِی وین لیانگ بھی

چین کے مقامی اسپتال میں اس جان لیوا بیماری کے آگے ہار گئے

ڈاکٹر لِی نے گذشتہ برس دسمبر میں اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے متعلق تنبیہ

کرنے کی کوشش کی تھی لیکن چینی حکام نے انھیںغلط اطلاعات پھیلانےسے باز رہنے کو کہا تھا

مگر ایک ہی ماہ بعد فروری 2020 میں جب اس ڈاکٹر نے مقامی ہسپتال کے بستر پر لیٹ کر

یہ کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کی تو چین میں ان کا خیر مقدم ایک ہیرو کی طرح کیا گیا

چینی حکام نے کورونا وائرس کی وبا بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد دوسرے ممالک سے چہرے کو ڈھانپنے کے لیے

ماسک مہیا کرنے کی اپیل کی ہے،، چین میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والے

عملے کے پانچ لاکھ ارکان کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

س وقت چین میں نئے سال کی چھٹیوں اور وائرس کی وبا کی وجہ سے صرف ایک کروڑ ماسک روزانہ تیار کیے جا رہے ہیں

جینوا میں عالمی ادارہ صحت کے اجلاس میں چین اور امریکہ تائیوان میں کرونا وائرس کے مسئلے پر آمنے سامنے آ گئے

 امریکی مندوب اینڈریو بریمبرگ نے کہا تائیوان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں اضافے

کے پیش نظر ڈبلیو ایچ او کو تائیوان سے براہ راست روابط استوار کرنے چاہیئں

 چین نے امریکہ کے مطالبے کو مسترد کر دیا،، تائیوان نے چین پر عالمی ادارہ صحت کو غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے

برطانیہ میں چین کے سفیر لیو شیومِنگ نے برطانیہ کا کرونا وائرس کی وجہ سے

اپنے شہریوں کو چین سے نکل جانے کے مشورے کو ضرورت سے زیادہ شدید ردعمل قرار دیا ہے 

About The Author