پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےمیرپورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
آزاد کشمیر کے جیالوں کی بڑی تعداد منگلا پل سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو لے کر میرپور روانہ ہوگی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے ایک دن کے دورے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔
اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
اُچ ڈھاندی ڈیکھ تے چھوراں وی وٹے مارے ہن۔۔۔|شہزاد عرفان
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار