ملتان:
ملتان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے این ایف نے نجی ایئر لائن سے دوحہ جانے والا مسافر کومنشیات سمیت گرفتار کر لیا
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان ایئرپورٹ سے نجی ائر لائن کی q617 کے ذریعے ملتان سے
دوحہ جانے والے مظفر گڑھ کے رہائشی مسافر صدرالدین سے 1280 گرام منشیات برآمد کر لی۔ ایئر پورٹ عملہ نے مسافر کو میں تحویل میں لے کر مزید تفشیش کے لیے منتقل کر دیا۔
۔
ملتان :
سابق قومی کرکٹر معین خان / میڈیا ٹاک، معین خان کی ٹالرینس کرکٹ لیگ ٹو کی تقریب میں شرکت
معین خان نے کہا کہ میرا پہلا ڈیبیو ملتان میں ہوا تھا ، ملتان میں روحانی خوشی ملتی ہے کیونکہ میرے پیرو مرشد کا تعلق یہاں سے ہے ۔
پی ایس ایل کے 3 میچ ملتان میں ہونگے تو یہاں کے لوگ اسے بھرپور انجوائے کریں گے ۔
پاکستان میں پی ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے ۔ پی ایس ایل نوجوانوں کا ایونٹ ہے ۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل نے اہم کردار ادا کیا ۔
میرے ڈیبیو پر عمران خان نے جو حوصلہ افزائی کی وہ کیریئر میں ہمیشہ کام آئی ۔
ملتان
ریلوے انتظامیہ کی بے حسی ،پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کے مسافر ڈبے میں مٹی کے تیل کا ڈرم لوڈ کر دیا گیا،،
تیل لیک ہونے پر مسافر سراپا احتجاج،ملتان اسٹیشن پر مسافروں اور گارڈ میں تلخ کلامی کے بعد مٹی کے تیل کا لیک ڈرم ڈبے سے اتار لیا گیا،
پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کے مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹرین کو ملتان کینٹ اسٹیشن پر روک لیا
جہاں مسافروں اور ریلوے گارڈ کے درمیان مسافر ڈبے میں مٹی کے تیل کا ڈرم لوڈ کرنے پر تلخ کلامی ہوئی، ویڈیو میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے
مسافر کی نشاندہی کے باوجود ریل میں سوار محکمہ ریلوے کا عملہ بحث کر رہا ہے جبکہ کچھ دیر بعد لیک ڈرم کو ڈبے سے اسٹیشن پر اتار لیا گیا،
تاہم مسافروں کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں جبکہ تیزگام سانحے کو ابھی بمشکل تین ماہ گزرے ہیں
اسکے باوجود ریلوے عملہ کی ملی بھگت سے مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن شعیب عادل نے معاملے پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے
تیل کے ڈرم کی بکنگ نہیں کی گئی تھی اسکے باوجود مسافر ڈبے میں اس کی موجودگی سنگین غفلت ہے جس کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ملتان،
مسافر ٹرین میں مٹی کا تیل لیجانے کا معاملہ، ڈی ایس ریلوے شعیب عادل نے نوٹس لے لیا
ڈی ایس نے 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ مسافر ڈبے میں مٹی کا تیل لے جاناسنگین غفلت ہے ، ڈی ایس ریلوے شعیب عادل نے کہا کہ
زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،
ملتان,
انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی، نجی ائر لائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر سے منشیات برامد
ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے رہاہشی صدرالدین سے 1280گرام منشیات برامد ہوئی،
ائر پورٹ عملے نے مسافر کو تحویل میں لے کر اے این ایف آفس منتقل کردیا۔
ملتان
ملک میں تباہی مچانے والی ٹڈی دل کے موثر خاتمے کے لیے زہریلا فنگس تیار کرلیا زرعی یونیورسٹی ملتان میں سائنسدانوں نے لیبارٹری میں تجرباتی طور پر ٹڈی دل کو ختم کیا گیا
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق جلد اس زہر کو بڑے پیمانے پر سپرے کیا جائے گا رپورٹ کررہے ہیں۔
پچیس سال بعد ملک کے مختلف علاقوں میں اس بار ٹڈی دل نے تباہی مچادی لشکر کی صورت میں حملہ آور ہونے والے اس کیڑے نے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا
تاہم زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس کیڑے کے خاتمے کے لیے سر جوڑا اور طلباء کیساتھ ملکر زہریلا فنگس تیار کیا
زرعی سائنسدان کیمطابق ٹڈی دل پر پہلے بھی سپرے کیا جارہا ہے جو اتنا موثر نہیں رہا تاہم یونیورسٹی کی لیبارٹری میں دس تجربات کے بعد بلآخر مؤثر زہریلا فنگس تیار کرلیا گیا
جس کی رپورٹ حکومت کو بھجوادی جس کو بڑے پیمانے پر سپرے کرکے ٹڈی دل کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے گا
یہ زہریلا فنگس کافی حد تک موثر ہے اس کا نتیجہ تو ٹڈی دل اسپرے کے بعد ہی سامنے آئے گا تاہم اس حوالے سے حکومت کو زرعی تحقیقات پر سنجیدہ توجہ دینی ہوگی،
ملتان :
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی عالمی امن کے حوالے سے منعقدہ ورلڈ سمٹ 2020 میں شرکت۔
ذرائع کے مابق یوسف رضا گیلانی وزرات داخلہ کی جانب سے 5 روز کی خصوصی اجازت پر نجی ایئر لائن سے کوریا روانہ ہوئے
اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی مہمان سپیکر کی حیثیت عالمی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ورلڈ سمٹ میں عالمی امن کے لئے ایک دوسرے کے اوپر انحصار، باہمی خوشحالی اور عالمی اقدار پر گفتگو ہوگی۔
یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ عالمی سمٹ میں یورپ، ایشیا اور مشرق وسطی کے عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے ۔
ایم پی اے علی حیدر گیلانی بھی عالمی امن کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کیلئے سابق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔
ملتان
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ ِبھارت ہے ، بھارت پیسے کے زور پر دہشت گردی کروا رہا ہے،
عالمی طاقتیں بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیں، کرونا وائرس سے سی پیک متاثر نہیں ہوا ، سی پیک پر کام جاری ہے۔
ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ جام کمال کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ، اتحادیوں سے اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں،
تمام فیصلے بلوچستان حکومت کی مرضی سے ہوتے ہیں، گوادر میں تعلیم پر فوکس کر رہے ہیں، کوئی غیر ملکی گوادر میں زمین نہیں خرید سکتا، ان کا مزید کہنا تھا کہ
بلوچستان میں کرائم ریٹ بہت نیچے آ چکا ہے ، 2019 میں ایک بھی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی، خود کش حملوں کے ماسٹر مائند مارے گئے ہیں،
دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے،دہشت گردی کے لئے بھارتی فنڈنگ سے افغانستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے،
ہمارا دشمن سرمایہ کاری روکنے کے لئے بلوچستان کا برا امیج پھیلا رہا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان نے عالمی اداروں سے بھارتی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ بھی کیا،
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتیں اور منتخب نمائندے بلوچستان کی محرومیوں کے برابر ذمہ دار ہیں،
پہلے سارا فنڈ مخصوص حلقوں پر خرچ ہوتا تھا، اب جام کمال فنڈز کی مساوی تقسیم کر رہے ہیں، بلوچستان پر امن صوبہ بن چکا ہے ، ملکی مستقبل اسی صوبے سے جڑا ہوا ہے۔
ملتان
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی آڑ میں شہریوں سے فراڈ کا سلسلہ جاری ہے ۔
نیب ملتان کی جانب سے مزید پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
ہاؤسنگ اسکیموں میں ترقیاتی کام کروائے بغیر پلاٹس فروخت کر کے کروڑوں روپے ہڑپ کئے گئے
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی آڑ میں شہریوں سے فراڈ کا سلسلہ نہ تھم سکا –
نیب ملتان کی جانب سے مزید پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں – تحقیقات میں وہاڑی ، بہاولپور ، لیہ ، خانیوال اور ملتان کی نجی ہاؤسنگ اسکیمیں شامل ہیں –
نیب ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں نے سرکاری فیسیں جمع نہیں کروائیں ، جبکہ ترقیاتی کام کروائے بغیر پلاٹس فروخت کر کے پیسے ہڑپ کئے گئے –
نیب نے متاثرین کے ازالے کے لئے 15 دن کے اندر تحریری طور پر شکایات طلب کر لیں –
دوسری جانب نیب میں پہلے سے جنوبی پنجاب کی 100 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں –
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون